مریخ کی آدھی سطح پر برف؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مریخ کی سکیننگ کرنے کے نئے طریقے سے جو ابتدائی اعدادو شمارسامنے آئے ہیں ان کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ اس سرخ سیارے کی آدھی سطح پر برف پائی جاتی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق سکیننگ کا یہ نیا طریقہ پہلے سے زیادہ بہتر نتائج پیش کرتا ہے۔ یہ اعدادو شمار اگست میں شروع ہونے والے فینِکس مارز مشن کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے جس میں مریخ پر برف کی کھدائی کے لئے مشین لگائی جائے گی۔ نئے اعدادو شمار سے پتہ چلتا ہے کہ برف کی سطح کتنی گہری ہے۔ برف کے یہ ذخائر اس سیارے کے نارتھ پول میں برف سے اتنے زیادہ ہیں کہ اگر وہ پگھل جائیں تو پورے سیارے کو ایک سمندر میں تبدیل کردیں۔ ابھی تک سائنس دان مریخ کے مدار میں موجود خلائی طیارے میں نصب سپیکٹرو میٹر کے استعمال سے پانی کے ذخائر کا پتہ لگا سکے تھے۔ اب اریزونا یونیورسٹی کے ڈاکٹر جوشوا بینڈفیلڈ نے مریخ پر برف کے بارے میں پتہ لگانے کا ایک نیا طریقہ نکالا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسی خلائی طیارے ’اوڈیسی ‘ سے آنے والی تھرمل شعاعوں میں تبدیلی کا موازنہ کر کے برف کی بالکل صحیح مقدار کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ | اسی بارے میں مریخ پر برف کی جھیل30 July, 2005 | نیٹ سائنس مریخ:روبوٹ کو نکالنے کی کوشش10 May, 2005 | نیٹ سائنس مریخ کے لیے نئے آربیٹر کی روانگی 13 August, 2005 | نیٹ سائنس سرخ سیارہ مریخ زمین کےقریب آگیا15 November, 2005 | نیٹ سائنس مریخ کی پہلی تصاویر موصول 26 March, 2006 | نیٹ سائنس مریخ کا روبوٹ مزید خود کار29 May, 2006 | نیٹ سائنس مریخ، ایک بڑی دریافت کے قریب07 September, 2006 | نیٹ سائنس مریخ پرپانی کےنئےثبوت ملےہیں 07 December, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||