مریخ:روبوٹ کو نکالنے کی کوشش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی خلائی ایجینسی ناسا ایک ایسا منصوبہ بنا رہی ہے جس کے تحت مریخ کی ریت میں پھنسے ہوئے اس کے روبوٹ ’اوپرچیونیٹی‘ کو وہاں سے نکالا جاسکے گا۔ ناسا کے انجینئیرز نے مریخ جیسی صورتحال پیدا کرکے یہ منصوبہ بنایا ہے کہ کس طرح وہاں پھنسے ہوئے روبوٹ کو اچھال کر باہر نکالا جاسکے۔ ناسا کا روبوٹ اوپرچیونیٹی اس سال اپریل کی چھبیس تاریخ سے مریخ میں ریت کے ایک ٹیلے میں پھنسا ہوا ہے۔ لیکن اب باہر سے اوپرچیونیٹی کے تصویری جائزے کے بعد ناسا اسے ایسی کمانڈز بھیجی گی جن کے دریعے اوپرچیونیٹی ریت کے اس ٹیلے سے باہر نکلنے کی کوشش کرے گا۔ کیلی فورنیا میں ناسا کے انجینئیرز نے ایک لیبارٹری میں ریت کے ایک ٹیلے پر اوپرچیونیٹی جیسے روبوٹ کے ساتھ کئی کامیاب تجربات کئے ہیں لیکن فرق صرف یہ ہے کہ مریخ کی ریت زمینی ریت کے مقابلے میں زیادہ باریک ہوتی ہے۔ اوپرچیونیٹی پندرہ ماہ پہلے مریخ کے سرخ سیارے پر اترا تھا اور اس کے بعد سے اب تک اس نے ساڑھے پانچ کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||