’مواصلاتی نظام متاثر نہیں ہوگا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کو دنیا سے ملانے والی زیرسمندر فائبر آپٹک کیبل کو بدھ سے آٹھ روز کے لئے مرمت کی غرض سے عارضی طور پر بند کردیا جائے گا تاہم سرکاری ٹیلی مواصلاتی ادارے کے مطابق ملک میں ٹیلی مواصلاتی نظام میں کسی قسم کی دشواری پیدا نہیں ہوگی۔ پی ٹی سی ایل یعنی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کے ترجمان علی قادر گیلانی نے منگل کو بی بی سی کو بتایا کہ اکتیس اکتوبر سے آٹھ نومبر تک زیرِسمندر آپٹک فائبر کیبل (seame.we3) کو انڈونیشیا اور سنگاپور کے درمیان مرمت کے لئے بند کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مرمت طے شدہ پروگرام کے تحت ہو رہی ہے اور اس سے پاکستان میں انٹرنیٹ اور بین الاقوامی ٹیلیفون سروس متاثر نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم نے مرمت کے پیشِ نظر انٹرنیٹ اور بین الاقوامی ٹیلیفون کالز کا تمام ٹریفک (seame.we4) پر منتقل کر دیا ہے اور اس سلسلے میں جہاں تک بینڈوِتھ ذخیرہ کرنے کا تعلق ہے تو ہم اس کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔‘ علی قادر گیلانی نے ملکی ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان خبروں کی تردید کی جن کے مطابق زیرسمندر فائبر آپٹک کیبل کی مرمت کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ اور بین الاقوامی ٹیلیفون سروس میں صارفین کو دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متبادل کیبل، انٹرنیٹ اور بین الاقوامی ٹیلیفون کالز سروس کا بوجھ برداشت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور صارفین کو دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ | اسی بارے میں انٹرنیٹ بینڈوتھ کے نرخوں میں کمی 14 July, 2006 | نیٹ سائنس انٹرنیٹ کمپنیوں کو کروڑوں کا نقصان 30 June, 2005 | پاکستان انٹرنیٹ بحالی میں دیر ہو سکتی ہے04 July, 2005 | پاکستان سمندرمیں فائبرلنک میں نقص کی تلاش03 July, 2005 | پاکستان پاکستان کا پہلا نجی انٹرنیٹ کیبل04 August, 2006 | نیٹ سائنس پاکستان میں انٹرنیٹ کا مستقبل14 August, 2005 | نیٹ سائنس انٹرنیٹ نظام بحال، متبادل کی تلاش 08 July, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||