BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 03 July, 2005, 15:25 GMT 20:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سمندرمیں فائبرلنک میں نقص کی تلاش
موجودہ خرابی سے پاکستان کو شدید نقصان پہنچا ہے
موجودہ خرابی سے پاکستان کو شدید نقصان پہنچا ہے
بحرِ ہند کی وسعتوں میں ایک بحری جہاز زیر سمندر فائبر لنک میں پیدا ہونے والے اس نقص کی تلاش کی کوشش کر رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے ایک کروڑ انٹر نیٹ صارفین کا باقی دنیا سے رابط مشکل ہو گیا ہے۔

پاکستان کی سرکاری ٹیلی مواصلات کی کمپنی پی ٹی سی ایل کے چیف ایگزیکٹیو جنید خان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ جنوبی مشرقی ایشیا، مشرقِ وسطی اور مغربی یورپ کو ملانے والے فائبر لنک میں پیدا ہونی والی خرابی کی جگہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

جنید خان نے کہا کہ سٹلائیٹ کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پچاس فیصد صارفین کو انٹر نیٹ کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے۔

انہوں نے زیر سمندر فائبر لنک میں پیدا ہونے والی اس خرابی کی مزید تفصیلات مہیا نہیں کیں اور نہ ہی یہ بتایا کہ اس خرابی کو دور کرنے میں کتنا وقت لگ سکتا ہے۔

جنید خان نے کہا کہ اس خرابی کی وجہ سے انٹر نیٹ کا کثرت سے استعمال کرنے والے اداروں جن میں بینک، فضائی کمپنیاں اور سٹاک مارکیٹس شامل ہیں۔اس خرابی کی بنا پر ان کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے۔

کراچی میں ایک کال سینٹر کے مالک فرخ اسلم نے کہا کہ اس خرابی کی وجہ سے امریکہ میں ان کے دو کلائنٹس ان کو چھوڑ گئے ہیں۔ فرخ اسلم کے اس کال سینٹر میں تقریباً تین سو ملازمین ہیں۔

فرخ اسلم نے کہا کہ وہ اپنے کال سینٹر میں ملازمین کی تعداد کو وقتی طور پر کم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس خرابی سے ان کا کاروبار تباہ ہو گیا ہے۔

پی ٹی سی ایل کے حکام نے کہا ہے پاکستان سے بیرونی دنیا کا کمپیوٹر کے ذریعے رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے دو نئے لنکس پر کام ہو رہا ہے۔ اس میں سے ایک زیر سمندر بچھایا جائے گا جب کے دوسرا زمینی راستے سے بھارت کے ساتھ رابط قائم کرئے گا۔

پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق اس وقت پچیس کال سینٹر موجود ہیں جن سے ملک کو سالانہ ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے۔

66انٹرنیٹ بلیک آؤٹ
پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز بری طرح متاثر
66انٹرنیٹ میں تعطل
انٹرنیٹ کمپنیوں کو کروڑوں روپے کا نقصان
66آج کا کیدو
انٹرنیٹ کی خرابی سے نیٹ عاشق پریشان
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد