انٹرنیٹ نظام بحال، متبادل کی تلاش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی حکام کی جانب سے فراہم کی جانے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے نزدیک سب میرین کیبل میں موجود نقص کو دور کر لیا گیا ہے۔ اس نقص کے دور ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کا دنیا بھر سے مواصلاتی رابطہ مکمل طور پر بحال ہو گیا ہے۔ ٹیلی کام حکام کا کہنا ہے کہ اس آپٹیکل فائبر کیبل کی مرمت کا کام جمعہ کی دوپہر کو مکمل ہوا۔ بارہ دن سے جاری اس بحران کی وجہ سے پاکستان بھر کے بنکوں، بروکریج ہاؤسوں، انٹرنیٹ کمپنیوں اور کال سنٹرز کا نظام بری طرح متاثر ہوا تھا۔ پاکستان کے ٹیلی کام حکام کا کہنا ہے کہ وہ فائبر آپٹیکل نظام کا متبادل نظام تلاش کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ بیرونی دنیا سے پاکستان کے واحد مواصلات ذریعے فائبر آپٹیکل لنک میں ستائیس جون کو خرابی پیداہو گئی تھی۔ جس کے بعد پاکستان نے 92 ممالک پر مشتمل کنسورشیم سے مدد طلب کی کیونکہ پاکستان کے پاس اس خرابی کو دور کرنے کے صلاحیت موجود نہیں ہے۔ خرابی دور کرنے کے لیے بھیجے جانے والے بحری جہاز کو بھی بحیرہ عرب میں طوفان کا سامنا کرنا پڑا جس کی بنا پر اس کام میں زیادہ وقت لگا۔ اب جب کہ یہ خرابی دور ہو گئی ہے پاکستان کی ٹیلی کام انڈسٹری حکومت پر زور ڈال رہی ہے کہ وہ اس بات کی یقین دہانی کرائے کہ ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||