BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 October, 2007, 05:17 GMT 10:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایئرشپ:جیٹ لیگ کے بغیر ہوائی سفر
ایئرشِپ
ایئرشِپ تقریباً آدھے کلومیٹر کی بلندی پر پرواز کرتی ہے
ہوائی جہاز کے سفر کو عام طور پر دور دراز مقامات تک پہنچنے کا تیزترین اور آسان ترین طریقہ سمجھا جاتا ہے لیکن ایئر شپ پر سفر کے بعد انتھونی سمتھ کا خیال ہے کہ ایئر شپ ہوائی جہاز کا ایک متبادل ہو سکتی ہیں۔

آپ آخری بار کب واقعی فضائی سفر سے لطف اندوز ہوئے تھے؟ پیرس، کیلیفورنیا یا ہسپانیہ کہیں بھی جاتے ہوئے کیا آپ کو اپنی نشست پر بیٹھتے ہوئے کسی نئی جگہ جانے کے علاوہ کسی اور بات نے خوشی کا احساس دیا تھا؟ یا آپ سفر کے آغاز سے ہی بے آرام تھے؟ سامنے والی نشست کے مسافر کے بار بار پیچھے ہونے سے اور اپنے ساتھ والی نشست پر کسی کے ٹانگیں سمیٹ کر تمام راستے سونے سے تنگ۔ یہ وہ مشکلات ہیں جس کا فضائی سفر پر جانے والے ہم میں سے زیادہ تر مسافروں کو سامنا رہتا ہے۔ اس سب کے لیے ہم بھاری رقوم ادا کرتے ہیں اور قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں۔

لیکن ایسا نہیں ہے کہ اس مسئلے کا کوئی حل نہیں۔ گزشتہ ہفتے میں نے زیپلن میں سفر کیا۔ جنوبی جرمنی میں بالکل اسی مقام سے جہاں پر سن انیس سو نوے میں پہلی زیپلن نے پرواز کی تھی۔ پرواز کا وقت صرف چالیس منٹ تھا۔ لیکن اس دوران ایئر شپ کی کھڑکیاں کھولی جا سکتی تھیں، بغیر کسی دشواری کے بات چیت کی جا سکتی تھی اور ایک ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے موجود دنیا کا لطف اٹھایا جا سکتا تھا۔

News image
تحفظ کا احساس
 ایئر شپ کے سفر میں سلامتی کا احساس بھی زیادہ ہے۔ ایئر شپ کے بارے میں ایک بات جو سب کو یاد ہے وہ مئی انیس سو سینتیس میں ایئرشپ ہنڈنبرگ کی نیو جرسی پہنچنے پر تباہی ہے۔ لیکن زیادہ لوگوں کو یاد نہیں کہ اس حادثے میں ستانوے میں سے باسٹھ مسافر بچ گئے تھے۔

سفر کے دوران بڑی ایئرشپ کے زمانے میں سفر کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا تھا۔ مثال کے طور پر گراف زیپلن کا انیس سو انتیس میں دنیا کے گرد چکر جس میں چار سٹاپ تھے۔ سفر امریکہ سے شروع ہوا اور ایئر شپ جاپان، جرمنی رکتی ہوئی کیلیفورنیا پہنچی تھی۔ کیا سفر ہوگا وہ بھی؟ ذرا تصور کریں سفر کے دوران ڈائننگ روم میں کھانے، سونے کے لیے کیبن، اور یہ سب چھ میل کی بلندی پر نہیں بلکہ صرف پندرہ سو فٹ اوپر۔ سفر کے اختتام پر ایئرشپ سے تھکن کے اس احساس کی بجائے تازہ دم اتریں۔

ایئر شپ کے سفر میں سلامتی کا احساس بھی زیادہ ہے۔ ایئر شپ کے بارے میں ایک بات جو سب کو یاد ہے وہ مئی انیس سو سینتیس میں ایئرشپ ہنڈنبرگ کی نیو جرسی پہنچنے پر تباہی ہے۔ لیکن زیادہ لوگوں کو یاد نہیں کہ اس حادثے میں ستانوے میں سے باسٹھ مسافر بچ گئے تھے۔

سب کو معلوم ہے کہ ہائیڈروجن گیس آگ پکڑتی ہے بالکل ویسے ہی جیسے پٹرول یا ایوی ایشن سپرٹ حادثے کی صورت میں آگ پکڑ سکتے ہیں۔ لیکن اب کوئی ایئرشپ ہائیڈروجن استعمال نہیں کرتی لیکن جدید ہوائی جہاز اب بھی آگ پکڑنے والا ایندھن استعمال کرتے ہیں۔ ایئرشپ میں ہیلیم گیس استعمال ہوتی ہے جو آگ نہ پکڑنے کی خصوصیت کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔

انتھونی سمتھ کے سفر کی کہانی بی بی سی ریڈیو فور پر تیرہ اکتوبر2007 کو پیش کیا گیا۔

اسی بارے میں
ہاکنگ کی انوکھی پرواز
27 April, 2007 | نیٹ سائنس
فضائی صنعت پر ’بھارا‘ وقت
05 November, 2004 | نیٹ سائنس
فضائی سفر میں نئے باب کا اضافہ
17 January, 2005 | نیٹ سائنس
سب سے بلند پرواز کی کوشش کامیاب
29 September, 2004 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد