BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 12 February, 2006, 02:38 GMT 07:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طویل ترین پرواز کا عالمی ریکارڈ
اترتے وقت فاسیٹ کو ہنگامی امداد پہنچائی گئی
امریکی شہری سٹیو فاسیٹ نے فضائی تاریخ میں بغیر رکے طویل ترین پرواز کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ان کی عمر اکسٹھ سال ہے۔

سٹیو فاسیٹ نے بدھ کے روز امریکی شہر فلوریڈا سے پرواز شروع کی جو برطانوی شہر بورن متھ میں ختم ہوئی۔

اس پرواز کے دوران انہوں نے کل چھبیس ہزار تین سو نواسی اعشاریہ تین میل کا سفر طے کیا۔ طویل ترین پرواز کا ریکارڈ اس وقت پورا ہوا جب وہ آئرلینڈ کے شہر شانن کے اوپر سے گزر رہے تھے۔

اس سے قبل طیارے کے ذریعے بغیر رکے چوبیس ہزار نو سو ستاسی میل کی پرواز کا ریکارڈ تھا۔

انہوں نے اپنی پرواز برطانیہ کے کینٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ختم کرنے کا پلان بنایا تھا لیکن جنریٹر کی خرابی کی وجہ سے انہیں ہنگامی امداد طلب کرنی پڑی اور وہ بورنمتھ میں اترے۔

اترتے وقت ان کے طیارے کے دو ٹائر پھٹ گئے لیکن انہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچی۔ انہوں نے اپنے سفر کے بارے میں کہا: ’یہ مشکل پرواز تھی۔ میں خوش قسمت ہوں کہ اسے پورا کرپایا۔‘

فاسیٹ نے بتایا کہ فلوریڈا میں پرواز بھرتے وقت انہیں کافی دقت کا سامنا رہا تھا اور پھر جب ان کا طیارہ بھارت کے اوپر سے گزر رہا تھا تب بھی خراب موسم کی وجہ سے ان کا طیارہ ٹوٹنے لگا تھا۔

ورجِن اٹلانٹِک نامی فضائی کمپنی نے اس پرواز کو سپانسر کیا تھا۔ اس کے ایک افسر نے بتایا کہ جنریٹر کے بند ہونے کا مطلب یہ تھا کہ فاسیٹ کے پاس صرف پندرہ منٹ تھے جس کی وجہ سے انہیں منزل مقصود سے پہلے ہی اترنا پڑا۔

فاسیٹ نے کل چھہتر گھنٹے اور پینتالیس منٹ پرواز میں گزارا۔ ان کے نام ایک سو نو ریکارڈ ہیں جن میں ایک ریکارڈ یہ بھی ہے کہ انہوں نے غبارے میں اکیلے دنیا کا چکر مکمل کیا ہے۔

اسی بارے میں
سپر کمپیوٹر کا نیا ریکارڈ
26 March, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد