بوسہ کرنے کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
منیلا میں ’یوم محبت‘ یعنی ’ویلنٹائنز ڈّے‘ پر پانچ ہزار ایک سو بائیس افراد نے بیک وقت ہم بوسہ ہو کر چلی میں کچھ دن قبل بنایا جانے والا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ منیلا میں پانچ ہزار ایک سو بائیس جوڑے سمندر کے کنارے رات کے بارہ بجے اکھٹے ہوئے اور عین بارہ بچے انہوں نے بوسہ و کنار شروع کیا اور یوں کچھ دن قبل چلّی کے شہر سانتیاگو میں چار ہزار چار سو پینتالیس افراد کے بیک وقت ہم بوسہ ہونےکا ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ نظارہ کرنے والے لوگوں نے تالیاں بجا کر ان جوڑوں کو داد دی جو شادی کے بندھن سے یا تو حال ہی میں وابستہ ہوئے تھے یا وابستہ ہونے والے تھے۔ منیلا کے میئر اور ان کی بیوی نے ان جوڑوں سے ان کے ساتھ اس اجتماعی بوسے میں شریک ہونے کی اپیل کی تھی۔ منیلا کے میئر نے کہا کہ زندگی کی پریشانیوں کو بھلا کر ان کے ساتھ اس بوسہ میں شریک ہوں۔ بوسے میں شریک ہونے والا ایک جوڑے نے کہا کہ فلپائن کے لوگوں کے لیے مئی میں ہونے والے انتخابات کی وجہ سے پائی جانے والی سیاسی کشمکش سے ہر آدمی فرار چاہتا ہے۔ اس بوسہ کے بعد منتظمیں نے آتشبازی کا اہتمام کر رکھا تھا جس سے اس تقریب کو چار چاند لگ گئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||