بچھوؤں کے ساتھ وقت کا نیا ریکارڈ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
27 سالہ نور مالنہ حسن نے3,069 زہریلے بچھوؤں کے ساتھ 36 دن گزار کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ نور مالنہ مشرقی ملیشیا کے کوانتان شہر کے ایک خصوصی کمرے میں گزشتہ 36 دن سے زہریلے بچھوؤں کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں۔ نور مالنہ نے کمرے سے باہر نکلنے کے بعد بتایا " مجھے اس دوران بچھوؤں نے 17 بار مجھے کاٹا لیکن میں نے وہ کر دکھایا جو میں کرنا چاہتی تھی "۔ نور مالنہ نےشیشے سے بنائے گئے ایک خاص کمرے میں جس کے باہر سے اندر کی ہر چیز دیکھی جاسکتی تھی 3,069 زہریلے بچھوؤں کے ساتھ یہ دن گزارے ۔ اور سنیچر کو باہر آنے کے بعد ایک بار پھر عام زندگی کے معمولات میں مصروف ہوگئیں۔ نور مالنہ اس خاص کمرے میں ہی کھاتی ، پیتی، سوتی، کتابیں پڑھتی، اور ٹیلی ویژن دیکھتی تھی اور انہیں دیکھنے کے لیے روزانہ ہزاروں لوگ آتے تھے۔ مالنہ نے پانچ سال تک بچھوؤں کے زہر کو برداشت کرنے کی تربیت حاصل کی تھی اور 2001 میں 2,700 زہریلے بچھوؤں کے ساتھ 30 دن گزارنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ جس کے ایک سال بعد تھائی لینڈ کی کنچنا کیٹکی نے 3,400 بچھوؤں کے ساتھ 31 دن گزار کر یہ ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ ملیشیا بک آف ریکارڈز کے ایک نمائندے نے کہا کہ وہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز لندن کو نور مالنہ کے ریکارڈ کی ویڈیو اور تصاویر وغیرہ بھیج رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||