دنیا کےگرد چکر لگانے کا نیا ریکارڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی کروڑ پتی مہم جو سٹیو فوسٹ نے دوسری بار ایندھن لیے بغیر دنیا کے گرد چکر لگانے کا ریکارڈ بنا لیا ہے۔ سٹیو فوسٹ کہیں رکے بغیر دنیا کے گرد چکر لگا کر امریکہ کی ریاست کنساس میں اتر چکے ہیں۔ انہوں نے سوموار کو اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور اس دوران انہوں نے صرف چند منٹ کی نید لی اور چاکلیٹ کھا کر اور ملک شیک پی کر گزارا کیا۔ انہوں نے اس دوران ایندھن ختم ہو جانے کے امکان کے باوجود اپنا سفر جاری رکھا۔ اس سے پہلے آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ فوسٹ ہوائی کے جزائر پر سے گزر چکے ہیں اور اگر وہ زمین پر اترنا چاہتے ہیں تو انہیں ابھی بیالیس سو کلومیٹر کا فضائی سفر مزید طے کرنا ہو گا۔ انہوں نے گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق بارہ بج کر سینتالیس منٹ پر، کنساس، امریکہ سے اپنی پرواز کا آغاز کیا اور ان کی واپسی جمعرات تک متوقع تھی۔ اس دوران سٹیو فوسٹ کے ’ گلوبل فلائر‘ نامی طیارے کو یہ مسئلہ بھی درپیش ہوا کہ طیارے میں باقی بچ جانے والا ایندھن مہم مکمل کرنے کے لیے ضروری ایندھن سے پندرہ فیصد کم رہ گیا جو طیارے کو کنساس تک واپس لانے کے لیے کافی ہے وہ بھی صرف اس صورت میں اگر ہوا کی سمت موافق ہوئی۔
اس دشواری کی وجہ سے خیال کیا جا رہا تھا کہ مہم کی کامیابی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ سٹیو فوسٹ نے جمعرات کو ہوائی پہنچنے پرگرینچ کے معیاری وقت کے مطابق تین بجکر تیس منٹ پر مشن کے منتظمین سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے رابطہ کیا اور مہم مکمل کرنے کے ارادے کا اظہار کیا۔ سٹیو فوسٹ کے طیارے میں ایندھن کے بغیر تین سو بیس کلومیٹر تک پرواز کرنے کی بھی صلاحیت ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||