بوئنگ کا نیا جہاز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے لمبے فاصلے پر سفر کرنے والے اپنے نئے جہاز بوئنگ 777_200 LR کو متعارف کرایا ہے۔ بوئنگ 777 _200 LR بغیر رکے گیارہ ہزار میل تک پرواز کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔ بوئنگ اور ائر بس میں جاری مقابلے کی فضا مزید تیز ہو گئی ہے۔ ائر بس نے حال ہی میں سپر جمبو کو متعارف کرایا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اب تک بنائے گئے جہازوں میں سب سے بڑا جہاز ہے۔ بوئنگ کمپنی کا خیال ہے کہ فضائی کمپنیاں لمبے فاصلے کے لیے نسبتاً چھوٹے جہاز چاہتی ہے۔ ہوا بازی کے ماہرین اس بات پر اختلاف رکھتے ہیں کہ لمبے فاصلے کے لیے بڑے طیارے زیادہ موزوں ہیں یا چھوٹے طیارے۔ البتہ ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ ائر بس اور بوئنگ میں مقابلے کی موجودہ فضا ہوا بازی کی صنعت کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔ بوئنگ 777_200 LR کو 2001 میں متعارف کرایا جانا تھا لیکن امریکہ میں میں گیارہ ستمبر کے واقعے کی وجہ سے اس کو التوا میں ڈال دیا گیا تھا۔ بوئنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کو امید ہے کہ وہ اگلے بیس سال میں پانچ سو LR 200_777 طیارے فروخت ہو جائیں گے۔ پاکستان اور تائیوان پہلے ہی ان طیاروں کے آرڈر بک کرا چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||