BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 15 August, 2004, 00:34 GMT 05:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بغیر رکے دنیا کے گرد پرواز
گلوبل فلائراڑائے جانے کا منتظر ہے
گلوبل فلائراڑائے جانے کا منتظر ہے
امریکی ہوا باز سٹیو فوسٹ اگلے سال کے شروع میں ایک تیز رفتار جٹ طیارے میں دنیا کے گرد ر کے بغیر چکر لگانے کا ریکارڈ بنانے کی مہم پر روانہ ہوں گے۔

امریکی فضائی کمپنی ورجن اٹلانٹک کے سربراہ رچرڈ بران سن نےجو دنیا کے گرد چکر لگانے کے اس منصوبے کی بھرپور مدد کر رہے ہیں کہا کہ گلوبل فلائر جٹ طیارہ تیار ہے اور بالکل ٹھیک چل رہا ہے۔

رچرڈ اس پرواز میں پائلٹ کے معاون ہوں گے گو کے ان کے پاس جہاز اڑانے کا لائسنس نہیں ہے۔

گلوبل فلائر نامی اس جہاز کو ہوا بازی کے ماہر برٹ رتان نے بنایا ہے، جنہوں نے دنیا کا پہلا ذاتی خلائی جہاز بھی بنایا تھا۔

یہ خاص اڑان اس سال اپریل میں ہونی تھی لیکن چند تکنیکی پیچیدگیوں کے باعث اسے 2005 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

سٹیو فوسٹ اور سر رچرڈ کی جوڑی نے پہلے بھی غبارہ کی اڑان میں خوب نام کمایا تھا۔

سر رچرڈ بران سن نے سٹیو فوسٹ کی تعریف میں کہا کہ وہ ایک بہترین ہواباز ہیں اور آج پوری دنیا میں ان جیسا کوئی ہوا باز موجود نہیں ہے۔

گلوبل فائر کے خالق برٹ کے بارے میں سر رچرڈ بران سن نے یہ انکشاف کیا کہ برٹ کے کارنامے دم بہ خود کردینے والے ہوتے ہیں۔

گلوبل فائر اپنے پچیس ہزار میل کے سفر میں اپنے وزن سے دوگنا چار ہزار کلوگرام ایندھن ساتھ لے جائے گا اور ساری دنیا کے سفر کے دوران ایندھن بھرنے کے لیے کہیں نہیں رکے گا۔

اس تیز رفتار جہاز کے پروں کی کشادگی چونتیس میٹر (114فیٹ) ہے اور یہ ایک ٹربو فین جیٹ انجن پر چلتا ہے۔ مزے کی بات تو یہ ہے کہ جب یہ جہاز خالی ہوتا ہے تو اسکو ایک ہاتھ سے بھی گھمایا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد