چین: انٹرنیٹ پر کنٹرول کی کوششیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چینی صدر ہو جنتاؤ نے ہدایت کی ہے کہ انٹرنیٹ کو ’غیر صحتمند‘ مواد سے پاک کر کے اس کی بجائے اشتراکی نظریات کا پرچار کیا جائے۔ صدر ہو جنتاؤ چینی کیمونسٹ پارٹی کی پولٹ بیورو کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں انٹرنیٹ پر مضبوط پروپیگنڈا کنٹرول قائم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ چائنہ سنٹرل ٹیلی ویژن کے مطابق پولٹ بیورو نے عہد کیا کہ انٹرنیٹ کلچر کی ترقی اور انتظام کو سوشلسٹ ثقافت کے مطابق ہونا چاہیے۔ یہ اعلان چین میں چودہ کروڑ کے قریب انٹرنیٹ صارفین کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے کی ایک نئی کڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اسی سال جنوری میں صدر ہو جنتاؤ نے سرکاری اہلکاروں سے کہا تھا کہ وہ ایک صحتمند آن لائن کلچر کو یقینی بنائیں۔ گزشتہ ہفتے چینی میڈیا میں ایک مہم کے ذریعے انٹرنیٹ کے غیر شائستہ مواد منفی اثرات کو اجاگر کیا گیا تھا۔ چین کا سرکاری ٹی وی روزانہ ایسی رپورٹس
چین میں گزشتہ سال انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں چوبیس فیصد اضافہ ہوا اور ایک اندازے کے مطابق آبادی کا دسواں حصہ اب آن لائن ہے۔ انٹرنیٹ کو صاف کرنے کی مہم سے پہلے رواں سال کے آغاز میں ہدایت کی گئی تھی کہ ٹیلی ویژن نشریات کو پاک کیا جائے اور اس سلسلے میں چینلز سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ پرائم ٹائم کے وقت صرف اخلاقی طور متاثر کن پروگرام دکھائے جائیں اور ٹیلنٹ شوز جیسی چیزوں سے اجتناب کیا جائے۔ بعض مبصرین کے مطابق چینی حکام اس سال اکتوبر میں ہونے والی کیمونسٹ پارٹی کی ستروہویں کانگریس سے پہلے انٹرنیٹ اور ٹی وی کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تاکہ معلومات کے ذرائع پر اپنی گرفت مضبوط کر لیں۔ |
اسی بارے میں انٹرنیٹ کنٹرول پر چین کا دفاع16 February, 2006 | نیٹ سائنس یاہو: چین کیلیے ’مخبری‘ کا الزام07 September, 2005 | نیٹ سائنس یاہو کی چین میں بڑی سرمایہ کاری12 August, 2005 | نیٹ سائنس چین میں آن لائن گیمز کی کمپنی06 October, 2004 | نیٹ سائنس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||