BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 October, 2004, 10:07 GMT 15:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چین میں آن لائن گیمز کی کمپنی
News image
کمپیوٹر گیمز بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ’الیکٹرونک آرٹس‘ چین میں بھی ایک سٹوڈیو قائم کر رہی ہے جہاں یہ گیمز تیار کیے جائیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ چین کے سٹوڈیو میں بھرتی کیا جانے والا عملہ پانچ سو افراد پر مشتمل ہو گا جو ایشیا میں آن لائن گیمز کی شدید مانگ پوری کرنے میں مدد کرے گا۔

الیکٹرونک آرٹس چینی حکام کے ساتھ منصوبے کی تفصیلات کی کو آخری شکل دینے میں مصروف ہے۔

آن لائن گیمز کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کے باعث الیکٹرونک آرٹس جیسی کمپنیوں کو یہ فائدہ ہو گا کہ چین میں سافٹ ویئر کی بڑے پیمانے پر ہونے والی چوری سے بچا جا سکے گا۔

دوسرا فائدہ یہ ہو گا کہ کمپیوٹر گیم خریدنے کے لیے یکمشت رقم کی بجائے ماہانہ فیس کی شکل میں پیسے ادا کیے جا سکیں گے جو ایسے گیمز تیار کرنے والی کمپنیوں کے لیے بھی زیادہ منافع بخش ہو گا۔

کمپیوٹر گیمز تیار کرنے والی کمپنیاں اب اپنے کاروبار کو موبائیل فونز پر گیمز مہیا کرنے کی سمت میں بڑھانے پر غور کر رہی ہیں۔

تاحال آن لائن گیمز کا سب سے بڑا مرکز جنوبی کوریا کو تصور کیا جاتا ہے کیونکہ وہاں انٹرنیٹ کنیکشنز کی رفتار خاصی تیز ہے۔

تاہم اب چین میں بھی آن لائن گیمز کا رجحان روز بروز بڑھ رہا ہے اور انٹرنیٹ کیفوں میں آن لائن گیمز کھیلنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند برس کے عرصے میں چین آن لائن گیمز کے حوالے سے جنوبی کوریا پر سبقت لے جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد