اب تک کی سب سے چھوٹی مچھلی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماہرین نے اب تک ملنے والی سب سے چھوٹی مچھلی کا پتہ چلایا ہے جو انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں دلدل میں پائی جاتی ہے۔ اس قسم کی ایک مچھلی کی لمبائی سات عشاریہ نو ملی میٹر تک ہو سکتی ہے۔ برطانوی جریدے رائل سوسائٹی میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں بتایا گیا ہے کہ دلدلوں کے خاتمے کی وجہ سے نئی ملنے والی مچھلی کا مستقبل خطرے میں ہے۔ مچھلی کو دلدلوں کے تیزاب ملے پانی کی وجہ سے انتہائی مشکل حالات سےگزارا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان مچھلیوں کو زیادہ خوراک کی ضرورت نہیں پڑتی اور یہ تالابوں کی تہہ میں خوراک تلاش کر لیتی ہیں۔ ان مچھلیوں کے دماغ پر تحفظ کے لیے ہڈیاں نہیں پائی جاتیں اور مادہ زیادہ انڈے نہیں رکھ سکتی۔ مچھلیوں کی اس قسم کو جنگلات کی تباہی، دلدلوں کے خاتمے اور بار بار لگنے والے آگ کی وجہ سے خاتمے کا سامنا ہے۔ ماہرین کے مطابق ممکن ہے اس سے بھی چھوٹی مچھلیاں ماضی میں پائی جاتی ہوں لیکن جن کی نسل پہلے ہی ختم ہو گئی ہو۔ | اسی بارے میں مچھلیاں ہوا کو ترس گئیں30 March, 2004 | نیٹ سائنس وھیل شارک کی زندگی کے راز25 September, 2005 | نیٹ سائنس چوہے گانا گاتے ہیں01 November, 2005 | نیٹ سائنس پرندے آلودگی کے ذمہ دار15 July, 2005 | نیٹ سائنس سنٹرل لندن میں وہیل20 January, 2006 | نیٹ سائنس تیل دار مچھلی کھاؤ، ذہن بناؤ21 January, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||