سنٹرل لندن میں وہیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لندن کے دریائے ٹیمز میں جمعہ کی صبح تقریباً سولہ سے اٹھارہ فٹ لمبی سمندری مچھلی وہیل دیکھی گئی جسے اس وقت بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ مچھلی سولہ ٹن وزنی ہے اور صرف سمندر کے گہرے پانی میں ہی دیکھی جا سکتی ہے۔ حکام کو تشویش ہے کہ کہیں یہ مچھلی ہلاک نہ ہو جائے۔ اس مچھلی کو صبح ساڑھے آٹھ بجے آفس جاتے ہوئے ایک مسافر نے ٹرین سے دیکھا اور اس نے حکام کو اس کے متعلق فوراً خبردار کیا۔ اس نے کہا کہ شاید وہ خواب دیکھ رہا ہے لیکن بقول اس کے اسے ایک وہیل ہی نظر آئی تھی۔ پھر کیا تھا برطانوی سمندری وسائل کا محکمہ فوراً حرکت میں آ گیا اور اسی وقت سے مچھلی کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہو گیا۔ یہ مچھلی ویسٹ منسٹر میں موجود برطانوی پارلیمنٹ کے قریبی علاقے سے گزر کر کنارے کی طرف آگئی اور حکام اسے بچا کر گہرے پانی میں لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں کیوں کہ انہیں خدشہ ہے کہ مزید تاخیر اس کی موت کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب دریائے ٹیمز میں ایک وہیل کو دیکھا گیا ہے۔ آخری اطلاعات تک مذکورہ محکمے کے اہلکار وہیل کو سمندر میں لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ | اسی بارے میں ’وہیل شارک‘ چھوٹی ہونے لگی18 January, 2006 | نیٹ سائنس ناروے میں وہیل کا شکار شروع10 May, 2005 | نیٹ سائنس جنگلی حیات کا بچاؤ اور مالی مفادات03 October, 2004 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||