 |  وہیل کو پکڑنے کے بعد جہاز پر ہی اس کو کاٹا جاتا ہے۔ |
دنیا میں وہیل مچھلی کا کمرشل پیمانے پر سب سے بڑا شکار ناروے کے سمندر میں شروع ہوگیا ہے۔ سکار کے اس موسم کے دوران کئی سو وہیل مچھلیوں کو ان کا گوشت حاصل کرنے کے لئے ہلاک کیا جائے گا۔ ناروے کی حکومت ہر سال مخصوص تعداد میں وہیل مچھلی کے شکار کی اجازت دیتی ہے لیکن دنیا بھر سے جانوروں کے تحفظ کی تنظیمیں اس کی سخت مخالفت بھی کرتی ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار ڈیوڈ شکمن کو ناروے کے ایک جہاز سے اس شکار کو دیکھنے اور فلم کرنے کا ایک خصوصی موقع دیا گیا۔ نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کر کے آپ بھی یہ ویڈیو رپورٹ دیکھ سکتے ہیں۔ |