BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 21 January, 2006, 02:14 GMT 07:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تیل دار مچھلی کھاؤ، ذہن بناؤ
حمل کے دوران تیل والی مچھلی کھانے سے بچے کی ذہنی صحت اچھی ہوتی ہے۔
ایسےمائیں جوحمل کے دوران تیل والی مچھلی کھاتی ہیں ان کے بچے ذہنی طور پر بہت توانا ہوتے ہیں۔

اومیگا تھری روغنی ایسڈ ایسی بڑی مچھلیوں میں زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو چھوٹی مچھلیاں کھاتی ہیں۔

تحقیق کار نو ہزار ماؤں پر ریسرچ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایسی مائیں جو حمل کے دوران اومیگا تھری روغنی ایسڈ سےبھرپور خوارک نہیں کھاتی ہیں ان کے بچے کے دماغ اور ہاتھ میں تال میل اچھانہیں ہوتا اور نہ ہی وہ اچھے ڈرائیور ہوتے ہیں۔

ایسے بچوں کا آئی کیو لیول بھی ان بچوں سے چھ پوائنٹ تک کم ہوتا ہے جن کی مائیں حمل کے دوران اومیگا تھری روغنی ایسڈ سے بھرپور خوراک کھاتی رہی ہوں۔

ایسے بچے جن کی ماؤں نے اومیگا تھری روغنی ایسڈ سے بھرپور خوراک نہیں کھائی وہ معاشرتی طور پر بھی زیادہ فعال نہیں ہوتے اوران میں دوست بنانے کی اہلیت بہت کم ہوتی ہے۔

تحقیق کارروں کے لیڈر ڈاکٹر جوزف ہبیلن نے بی بی سی کو بتایا کہ بچے کے ذہن کو اومیگا تھری روغنی ایسڈ کی بہت ضرورت ہوتی ہےاور وہ یہ روغنی ایسڈ بچہ خود نہیں بناتا بلکہ اس کا انحصار اپنی ماں کی خوراک پر ہوتا ہے۔

خوراک کے ماہر پیٹرک ہولفورڈ نے کہا کہ بچوں کو اومیگا تھری روغنی ایسڈ کی سخت ضرورت ہوتی کیونکہ انسان کے ذہن کا ساٹھ فیصد چربی پر مشتمل ہوتا ہے۔

اسی بارے میں
ٹوٹے دل جڑ سکتے ہیں
13.12.2002 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد