چوہے گانا گاتے ہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی سائسندانوں نے پتہ لگایا ہے کہ نر چوہے پرندوں اور وہیل مچھلی کی طرح مادہ کو متاثر کرنے کے لیے گانا گاتے ہیں۔ امریکہ میں چوہوں پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چوہوں کی آوازیں ریکارڈ کرنے سے پتہ چلا ہے کہ نر چوہے مادہ کو متاثر کرنے کے لیے مختلف طرح کی آوازیں بار بار نکالتے ہیں۔ چوہوں کی ریکارڈ کی گئی آوازیں سننے کے بعد سائسندان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پرندوں، وہیل مچھلی اور دوسرے کئی کیڑوں مکڑوں کی طرح چوہے بھی مادہ کو متاثر کرنے کے لیے گلو کاری کا سہارہ لیتے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق چوہوں کے گانے انسانی کو سنائی نہیں دیتے اور یہ گانے صرف حساس قسم کے آلات لگا کر ہی سنے جا سکتے ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق پینتالیس چوہوں پر کی جانے والی ریسرچ کے دوران پتہ چلا کہ نر چوہے جنسی عمل کے لیےتیار مادہ کی خوشبو آتے ہی انہوں نے گانے گانے شروع کر دیئے۔ سائنسدان کو یہ معلوم نہیں ہے کہ کیا چوہے بھی پرندوں کی طرح گانے سیکھے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں یا نہیں ۔ | اسی بارے میں سونگھ کر ساتھی کی تلاش12 May, 2005 | نیٹ سائنس مریخ پر چوہے بھی جائیں گے09 February, 2004 | نیٹ سائنس بن باپ کی چوہیاں22 April, 2004 | نیٹ سائنس طاقتور چوہوں کی ایجاد 24 August, 2004 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||