BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 23 November, 2005, 14:09 GMT 19:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دریا زہریلا ہو گیا، شہر کا پانی بند
زہر آلودہ پانی میں مری ہوئی مچھلیاں
زہر آلودہ پانی میں مری ہوئی مچھلیاں
چین کے شمالی شہر ہربِن میں ایک فیکٹری سے کیمیائی مادہ بہہ جانے کے بعد قریبی دریا کا پانی زہریلا ہو گیا ہے اور شہر کو پانی کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔

چینی حکام کے مطابق دریا کے پانی میں کیمیائی مادے بینزین کی مقدار قابل قبول سطح سے 108 گنا زیادہ ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی تصاویر میں دریائے سونگہوا میں مردہ مچھلیاں تیرتی ہوئی دیکھائی گئی ہیں۔

چونتیس لاکھ کی آبادی والے شہر ہربِن میں سکول اور کاروباری ادارے بند ہیں اور شہر سے جانے والوں کا اتنا رش ہے کہ ہوائی جہاز میں جگہ ملنا مشکل ہو گیا ہے۔

شہر کے پندرہ ہسپتالوں کو زہریلے پانی کا شکار ہونے والے ممکنہ مریضوں کے علاج کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

صاف پانی جمع کیا جا رہا ہے

شہر کو پانی کنٹینروں کے ذریعے فراہم کیا جا رہا ہے۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہربِن میں سولہ ہزار ٹن پینے کا پانی سڑک کے راستے پہنچایا گیا ہے۔

چین کی حکومت نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ پانی کی فراہمی چار روز بند رہے گی لیکن پانی فراہم کرنے والے ادارے کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ فراہمی بحال کرنے کے لیے کوئی تاریخ نہیں طے کی گئی۔

ہربِن سے شمال میں تیرہ نومبر کو ایک پیٹروکیمیکل فیکٹری میں دھماکہ ہوا تھا جس میں اطلاعات کے مطابق پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

چین کے شمالی ہمسایہ ملک روس کے ان شہروں میں بھی حکام کو چوکس رہنے کا حکم دیا گیا جن کو متاثرہ دریا سے پانی پہنچتا ہے۔

اسی بارے میں
مستقبل کا دھندلا افق
14 December, 2004 | نیٹ سائنس
پرندے آلودگی کے ذمہ دار
15 July, 2005 | نیٹ سائنس
پالتو جانور: بیماری کاخطرہ
09 October, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد