BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 21 June, 2005, 02:18 GMT 07:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
روشنی سے چلنے والا خلائی جہاز
خلائی جہاز کوسموس اوّل
مشن کی کامیابی سے خلائی سفر میں نئے باب کا اضافہ ہوگا
بادبانی کشتی کی طرز پر روشنی کے ذرّات سے چلنے والا پہلا خلائی جہاز ایک نجی مشن پر روانگی کے لیے تیار ہے۔ اس مشن پر چالیس لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے۔

کوسموس اوّل نامی اس مشن کے لیے آدھی رقم ایک ٹیلی ویژن سٹوڈیو سے آئے گی۔

جہاز کو سورج کی روشنی کے ذرات یعنی فوٹون ایسے ہی دھکیلیں گے جیسے بادبانی کشتی کو ہوا۔ روشنی کے ذرات جہاز کے آٹھ بلیڈوں سے ٹکرائیں گے اور اس کو آگے دھکیلیں گے۔

خلائی جہاز کو منگل کو بحرِ بیرنٹس میں ایک روسی آبدوز سے خلاء میں روانہ کیا جائےگا۔

کچھ لوگوں کے خیال میں فوٹون سے چلنے والا یہ خلائی جہاز دوسرے مشن کے مقابلے میں کم خرچ ہوگا۔

امریکی، یورپی، جاپانی اور روسی خلائی ادارے بھی ایسے ہی مشن پر کام کر رہے ہیں۔

منگل کو شروع ہونے والا مشن امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں پیسادینا میں دی پلینٹری سوسائٹی نامی ادارے کے وسائل سے ممکن ہوا ہے۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے اس مشن سے حاصل ہونے والی معلومات میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

روس میں بنا کوسموس اوّل ننیانوے کلوگرام وزنی ہے۔ یہ آٹھ سو چار کلومیٹر کی بلندی سے چار روز تک زمین کی تصاویر لےگا۔ اس کے بعد خلائی جہاز کے پلاسٹک سے بنے آٹھ بلیڈ کھل کر تیس میٹر کے دائرے میں پھیل جائیں گے۔

ابتدائی طور پر سورج کی روشنی سے ہر روز جہاز کی رفتار میں ایک سو اکسٹھ کلومیٹر فی گھنٹے کا اضافہ ہوگا۔ وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ خلائی جہاز کی رفتار تیز ہو جائےگی۔

مشن منگل کو گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق سات بج کر چھیالیس منٹ پر روانہ ہوگا۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد