BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 04 June, 2005, 20:25 GMT 01:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فینکس: مریخ پر نئے مشن کی اجازت
خلائی طیارہ
مریخ پر 2008 میں اترنے والا خلائی جہاز
امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے فینکس کو مریخ پر مزید ایک اور مشن بھیجنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس مشن کے تحت فینکس کے 2007 میں مریخ پر اترنے کے بعد یہ خلائی جہاز وہاں کے موسمی حالات اور زمین کے بارے معلومات فراہم کرے گا۔

اس کے علاوہ یہ مشن مریخ پر زندگی کے اثار کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرے گا۔

اپنے مکینکی بازو کی مدد سے یہ خلائی جہاز مریخ کی برف کی تہہ کو بھی توڑے گا تاکہ اس کے ٹکڑوں پر تجربے کیے جا سکیں۔

فینکس کے سائنسدان پیٹر سمتھ کا کہنا ہے کہ اس مشن کے ذریعے سے ممکن ہے کہ وہ دوسرے سیاروں پر زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں۔

اگر یہ خلائی جہاز 2007 میں اپنے مقررہ وقت کے مطابق مریخ کے مدار میں پہنچ جاتا ہے تو ایک طویل عرصے کی پرواز کے بعد مئ 2008 میں مریخ پر اترا جاسکتا ہے۔

اس مشن کو مریخ کی زمین پر تین ماہ کے اندر اپنا اپریشن شروع کرنا ہوگا۔

اس مشن کو دوبارہ یہ نام دینے کی وجہ مریخ پر اس کی دو بار ناکامی ہے۔

مریخ سروے مشن کو بنیادی طور پر 2001 میں ہونا تھا۔لیکن ناسا کی انتظامیہ کی افسر شاھی کے باعث یہ منصوبہ طوالت کا شکار ہو گیا۔

فینکس نے مریخ پولر لینڈر پر جانے کے لیے کافی سائنسی اوزار تیار کروائے جو کہ مریخ کی فضا میں پہنچ کر گم ہوگئے تھے۔

یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا پہلا کم خرچ ،سکاؤٹ مشن، کہا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد