BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 June, 2005, 14:29 GMT 19:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کائنات کی مصنوعی تخلیق کا تجربہ
کہکشاں
’ اب ہم سپر کمپیوٹروں کے ذریعے کائنات کی مصنوعی تخلعق اور تاریخ کو دہرا سکتے ہیں
خلا بازوں نے سپر کمپیوٹرز کے ذریعے کائنات کی مصنوعی تخلیق کر کےیہ پتہ لگانے کی کوشش کی ہے کہ یہ کائنات اپنی موجودہ شکل میں کس طرح آئی۔

ایک بین الاقوامی ٹیم کی جانب سے کئے جانے والا یہ تجربہ اس سمت میں اب تک کی سب سے بڑی کوشش ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ عربوں سالوں میں اس کائنات کا ڈھانچہ کس طرح تبدیل ہوا اور موجودہ شکل میں آیا۔

’ملینیم رن‘ نام کے اس تجربے سے اس سلسلے میں کی جانے والی مختلف تحقیقات پر مزید روشنی ڈالی جا سکتی ہے

اس تجربے کی تفصیلات سائنس میگزین نیچر میں سامنے آئی ہیں۔

درہم یونیورسٹی کے پروفیسر کارلوس فرینک کا کہنا ہے کہ اس کائنات اور انسانی تہذیب کے بارے میں ہمیں پچھلے دس سے بیس سالوں میں زیادہ معلومات حاصل ہوئی ہیں۔

انہوں نے بی بی سی کو بتایا ’ اب ہم سپر کمپیوٹروں کے ذریعے کائنات کی مصنوعی تخلعق اور تاریخ کو دہرا سکتے ہیں‘۔

سائینس دانوں نے اس بات کا مشاہدہ کیا کہ یہ کائنات کس طرح ایک پر اسرار مادے کے زیر اثر وجود میں آئی۔

کائناتی نظریہ کے مطابق بگ بینگ کے فوراً بعد ٹھنڈے اور گہرے مادے نے کائنات کا سب سے بڑا مادہ تخلیق کیا جو پھر اپنے ہی وزن سے ٹوٹ گیا اور بڑے بڑے دائروں کی شکل میں سامنے آیا۔

ان دائروں کی کشش نے کہکشاں کی تخلیق میں بہت بڑا کردار ادا کیا۔

پروفیسر فرینک کے مطابق اس تجربے کی سب سے انوکھی بات یہ ہے کہ یہ بہت تفصیل میں ہے اور ہم سپر کمپیوٹر کے ذریعےکائنات کے ڈھانچے کی مصنوعی طور پر دوبارہ تخلیق کر سکتے ہیں

اس تجربے کے نتائج اور اس سلسلے میں سائنس دانوں کے مشاہدوں کے موازنہ سےکائنات کے کئی پر اسرار پہلؤں پر روشنی پڑی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد