خلا میں سب سے بڑی کھِڑکی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں نصب کرنے کے لیے اب تک کی سب سے بڑی خلائی کھڑکی تیارکر لی گئی ہے۔ اس کِھڑکی کی مدد سے زمین کے مدار سے باہر بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں کام کرنے والے خلا باز کائنات کے زبردست مناظر دیکھ سکیں گے۔ یہ کھڑکی ایک گنبد نما ڈھانچے میں نصب کی جائے گی جس کا نام کیپولا ہے جو جنوری دو ہزار نو میں خلائی سٹیشن میں نصب کر دیا جائے گا۔ کیپولا میں سب سے بڑی کھڑکی کے علاوہ چھ چھوٹی کھڑکیاں بھی نصب ہوں گی۔ ان کھڑکیوں کی اندرونی تہہ خلابازوں کے اوزار اور جوتوں کی ٹکر برداشت کر سکے گی اور بیرونی تہہ میں خلا میں اڑتی ہوئی چیزوں کو برداشت کرنے کی طاقت ہوگی۔ ان منصوبے کا آغاز امریکی خلائی ادارے ناسا اور بوئنگ کمپنی نے کیا تھا لیکن اخراجات کی وجہ سے اس پر کام بند ہو گیا۔ انیس سو اٹھانوے میں ایک معاہدے کے تحت یہ منصوبہ یورپی خلائی ایجنسی ای ایس اے کو مِل گیا۔ کیوپولا کا وزن ایک عشاریہ آٹھ ٹن ہے اور اسے ایک اطالوی کمپنی الینیا سپازیو نے تیار کیا ہے۔ اسے خلا میں بھیجنے سے پہلے ٹیسٹنگ کے لیے امریکہ میں کینیڈی خلائی مرکز میں لے جایا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||