خلائی مشن زحل سے دو ماہ دور | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
خلائی مشن کسینی ہائجنز زحل کی شاندار تصاویر مسلسل زمین پر موجود سائنسدانوں کو بھیج رہا ہے۔ یہ خلائی جہاز دو ماہ تک زحل پر اترے گا اور چار سال تک اس سیارے کے گرد موجود گیسوں اور متعدد چاندوں کا مطالعہ کرے گا۔ کسینی ہائجنز نے زحل کی تازہ ترین تصویر ستائیس مارچ کو چار کروڑ اسی لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے بنانے کے بعد زمین پر بھیجی ہے جس میں زحل کی فضا میں مختلف رنگوں کے بینڈ مزید واضح نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر میں زحل کے جنوبی حصے میں چھوٹے چھوٹے نشانات بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ کسینی نے مارچ کے وسط میں ان چھوٹے نشانات کے قریب گرد آلود طوفانوں کا مشاہدہ کیا تھا۔ کسینی ہائجنز امریکی خلائی ایجنسی ناسا، یورپی خلائی ایجنسی عیسا اور اطالوی خلائی ایجنسی کا مشترکہ خلائی منصوبہ ہے۔ کسینی اس مشن کا مرکزی خلائی جہاز ہے جبکہ اس کا دوسرا حصہ ہائجنز زحل کے چاند ٹائٹن پر موجود تیل آلودہ سمندروں پر اترے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||