BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چاند پر اڈہ: ماہرین میں اختلاف
News image
شاید چاند پر ناسا کا اڈہ ایسا ہو
امریکی حکومت کو پیش کی جانے والی رپورٹوں کے مطابق سائنسدانوں میں اس بات پر اختلاف پیدا ہوگیا ہے کہ آیا چاند کو مریخ کے سفر میں اڈے کے طور پر استعمال کیا جائے یا نہیں۔

بعض ماہرین کا خیال ہے کہ چاند کے قطبین پر موجود برف کو مریخ پر جانے والے راکٹوں میں ایندھن کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ دوسرے ماہرین اس امکان کو کلّی طور پر مسترد کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ چاند پر خلائی دوربین نصب کرنے کے امکانات پر بھی اختلافی آراء موجود ہیں۔

یونیورسیٹی آف ٹیکساس میں قائم میکڈونلڈ رصدگاہ کے ماہر ڈینیئل لیسٹر خلا میں دوربین کی موجودگی کے حق میں ہیں۔

ادھر اریزونا یونیورسیٹی کے پروفیسر جان لوئیس امریکی حکومت کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ چاند کی برف کو ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کا خیال دل سے نکال دے۔

ان کا کہنا ہے: ’میرے نزدیک یہ تجویز تکنیکی وجوہ کی بنا پر قابل عمل نہیں ہے۔ کیونکہ ایک تو یہ برف فولاد کی طرح سخت ہے اور دوسرے یہ گھپ اندھیرے میں پائی جاتی ہے۔ اور وہاں پر درجۂ حرارت بھی اسقدر سرد ہے کہ کان کنی کے آلات شیشے کی طرح بھُربھرے ہو جائیں گے۔‘

اس سال جنوری میں صدر بش نے چاند اور پھر مریخ پر خلانورد بھیجنے کے منصوبے پر عملدرآمد کے عزم کا اعلان کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد