BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 27 September, 2003, 23:43 GMT 03:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چاند کی جانب ایک اور سفر
خلائی جہاز

یورپی ملکوں نے چاند کی جانب اپنا پہلا خلائی جہاز روانہ کیا ہے۔ ’سمارٹ ون‘ نام کا یہ خلائی جہاز فرانسیسی گیانا میں کورو کے خلائی مرکز سے روانہ کیا گیا ہے اور اس کا مقصد یہ تحقیق کرنا ہے کہ زمین کا یہ پڑوسی کس طرح وجود میں آیا تھا۔

نامہ نگار رچرڈ بلیک نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ امریکہ اور روس کے روانہ کردہ کئیی خلائی جہاز اس سے پہلے چاند کی سطح سے مٹی اور پتھروں کے ٹکڑے لا چکے ہیں لیکن یہ سب چاند کے اس حصے کے تھے جو زمین سے نظر آتا ہے۔

سائنس داں جانتے ہیں کہ جو کچھ آچکا ہے وہ پورے چاند کی ساخت کی کہانی نہیں بتا سکتا۔ سمارٹ اول چاند کے گرد چکر لگا کر ایکسرے کی تصویریں اتارے گا۔

اس شعبے کے انچارج ڈاکٹر مینوئل گرینڈ ڈے نے بتایا کہ چاند سے نکلنے والی شعاعوں سے ایکسرے کے جو رنگ پیدا ہوں گے ان سے یہ معلوم ہوجاۓ گا کے چاند کی ساخت میں کون کون سے اجزا شامل ہیں۔ مثال کے طور پر شعاعوں سے اگر وہ رنگ پیدا ہوگا جو سلیکون سے پیدا ہوتا ہے تو ہمیں معلوم ہو جاۓ گا چاند کے خمیر میں سلیکون بھی شامل ہے۔

اس طرح ہم ایک ایک کرکے اس کے سارے اجزا کے بارے میں معلومات حاصل کرلیں گے۔جب یہ علم حاصل ہوجاۓ گا تو یہ اندازہ بھی لگایا جاسکے گا کہ چاند کیسے بنا تھا۔

اس تحقیق کے علاوہ سمارٹ اول میں کئی نازک آلات کی آزمائش بھی کی جاۓ گی۔ اور ایک دن ایسا بھی آسکتا ہے کہ ان آلات کی مدد سے خلائی جہاز صرف ستاروں کی سمت دیکھ کر اپنا راستہ خود بنا سکیں گے۔

یہ بھی آزمائش کی جارہی ہے کہ آیا زمین سے رابطہ لیزر کے ذریعہ قائم رکھا جا سکتا ہے۔ یوروپی خلائی ایجنسی کا خیال ہے کہ یہ نئی ٹیکنالوجی آئندہ کے زیادہ جرآت مندانہ اقدامات کے لۓ بہت مفید ثابت ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد