| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
چاند پر برف: نئے انکشافات
ایک تازہ ترین تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ اگر چاند کے قطبین پر کہیں برف موجود ہے تو وہ کسی موٹی تہہ کی بجائے بکھرے ہوئے ٹکڑوں میں موجود ہے۔ چاند کے تاریک ترین حصوں سے راڈار کے ذریعے جو تازہ ترین عکس اور شبیہ حاصل کی گئی ہیں ان کے مطابق برف کی موٹی تہہ کے آثار نہیں مل پائے۔ تاہم اس کے باجود ان مشاہدات کے تحت جو پیرٹیکو میں نصب آرسیبو ریڈیائی دوربین کے ذریعے کیے گئے ہیں، چاند پر برف کی موجودگی کو یکسر خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔ یہ برف مستقبل میں چاند پر بنائے جانے والے کسی بیس کے لیے انتہائی قیمتی وسیلہ ثابت ہوسکتی ہے۔ چاند پر برف کی اس دریافت نے سائنسی حلقوں میں زبردست سنسنی پیدا کردی تھی جس کے بعد سائنسدانوں نے خلائی تحقیق میں چاند کے مقام کا دوبارہ تعین شروع کردیا تھا۔ برف کے ذخائر کسی انسانی آبادی کے لیے پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے یا پھر کسی راکٹ کے لیے مائع ہائیڈروجن اور آکسیجن گیس کی شکل ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چاند پر برف کے ذخائر کی موجودگی ہمیشہ ہی زیر بحث رہی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||