| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
برطانوی ماہرین فلکیات کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے معتبر ترین شواہد ملے ہیں کہ خلا میں ہماری زمین کی طرح کے اور بھی سیارے ہیں۔ ایڈمبرا میں قائم رائل اوبزرویٹری میں کام کرنے والے ماہرین فلکیات کا خیال ہے کہ انہوں نے زمین کے سائز کے کئی سیاروں کو دریافت کیا ہے جو سورج سے پچیس نوری سال کے فاصلے پر واقع سیارے ویگا کے گرد چکر لگا رہے ہیں۔ ماہرین کے خیال میں ویگا کر گرد ان سیاروں کی گردش نظام شمسی میں سورج کے گرد زمین سمیت سیاروں کی حرکت سے بہت ملتی ہے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان سیاروں کا براہ راست مشاہدہ نہیں کیا ہے لیکن ویگا کے گرد دھول کے ایسے بادلوں کو دیکھا ہے جن میں وہ خاص طرح کے ذرات موجود ہیں جو ان سیاروں کی موجودگی کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ ماہرین فلکیات کے مداروں کے بارے میں بھی پیش گوئی کی ہے اور یہ ثابت ہو گیا کہ دھول کے ذرات اسی طرح گردش کر رہے ہیں تو اس سے خلا میں بہت دور زمین کے طرح کے سیاروں کی موجودگی کی تصدیق ہو جائے گی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||