BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 15 March, 2004, 03:51 GMT 08:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زمین کا نیا ہمسایہ
نئی دنیا
سپٹزر دوربین انفرا ریڈ شعاؤں کی مدد سے کام کرتی ہے
ماہرین فلکیات نے ایک نئی دنیا کا پتا چلایا ہے جو ہمارے نظام شمسی کے باقی سیاروں سے بہت دور سورج کے گرد چکر کاٹ رہی ہے۔

حال ہی میں چھوڑی جانے والی خلائی دوربین سپٹزر نے نظام شمسی کے باہر کیے جانے والے ایک سروے میں یہ سیارہ دریافت کیا ہے۔ اس کا نام سیڈنا رکھا گیا ہے جو شمالی امریکہ کے قدیم قبیلے انیوٹ کی زبان میں سمندروں کی دیوی کا نام ہے۔ یہ سروے کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کر رہی ہے۔

ہبل دوربین بھی اس سیارے کو فوکس کرنے میں کامیاب رہی ہے اور اس کی تفصیل خلائی تحقیق کا امریکی ادارہ ناسا دو ایک روز میں جاری کرنے والا ہے۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق سیڈنا زمین سے دس ارب کلومیٹر دور ہے اور اس کی موٹائی دو ہزار کلو میٹر ہے۔ انیس سو تیس میں دریافت ہونے والا پلوٹو، جو نو سیاروں میں سب سے بڑا اور سب سے دور ہے، اس کی موٹائی دو ہزار دو سو پچاس کلو میٹر ہے۔

کچھ ماہرین سمجھتے ہیں کہ جب سیڈنا کی پیمائش سائنسی طریقے سے کی جائے گی تو ممکن ہے یہ پلوٹو سے بڑا نکلے۔

تاہم اس دریافت سے یہ بحث دوبارہ سے چھڑ جانے کا امکان ہے کہ سیارہ اصل میں ہے کیا؟ ماہرین کا ایک گروہ پلوٹو کو بھی سیارہ نہیں مانتا بلکہ سورج کے گرد گھومنے والی پتھر اور برف کی بےشمار دنیاؤں میں سب سے بڑی ’چیز‘۔

دوسرا گروہ پلوٹو کو زمین اور مریخ کی طرح ایک سیارہ سمجھتا ہے اور ان کے نزدیک سیڈنا ہمارے نظام شمسی کا دسواں سیارہ ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد