مریخ پر تجارتی مشن کی تیاریاں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روسی خلائی ماہرین کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ وہ نجی سرمایے سے ایک مشن مریخ پر بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ گروپ کے ایک رکن اور سنٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار مشین بلڈنگ کے خلائی ماہر جارجی اسپنسکی کا کہنا ہے کہ تین سے پانچ ارب ڈالر کی مالیت سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ دس سال سے پہلے تکمیل پا سکتا ہے۔ نجی سرمایے سے اس منصوبے پر کام کرنے والی تجارتی کمپنی ایروسپیس نے عندیہ دیا ہے کہ چیزوں پر براہ راست دکھانے والے ایک ٹی وی شو کو بھی اس منصوبے کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف روس کے سرکاری خلائی ادارے نے منصوبے کو لغو قرار دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت چھ خلا بازوں کو ایک تین سالہ مشن بھیجا جانا ہے جس میں کئی ماہ وہ مریخ پر تجربات میں گزاریں گے۔ مشن پر بھیجے جانے والے خلائی جہاز میں اور چیزوں کے علاوہ ایک باغ بھی ہو گا تاکہ اس پر موجود خلابازوں کو تازہ پھل اور سبزیاں فراہم کی جا سکیں۔ اس خلائی جہاز کو بنانے میں وہ حصے استعمال کئے جائیں گے جو بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں پہلے سے تجربہ شدہ ہیں۔ ان حصوں کو مدار میں ہی جوڑا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||