امریکہ نے ڈائنوسار کے باقیات منگولیا کو لوٹا دیے

،تصویر کا ذریعہ
امریکہ نےڈائنوسار کے انڈے اور باقیات منگولیا کو اس وقت واپس کر دیے جب اسے پتا چلا کہ یہ تو سمگل کیے گئے تھے۔
اس ذخیرے میں باکٹروسورس کاڈھانچا، پروٹوسیراٹاپس کے انڈوں کا گھونسلہ اور ٹی ریکس سے تعلق رکھنے والے ایلیورامس کی بہت ہی نایاب کھوپڑی بھی شامل ہے۔
یہ کھوپڑی اس وقت ضبط کی گئی جب اس کی جعلی کاغذات کے ذریعے امریکہ بھیجا جارہا تھا۔ پچھلے پانچ سالوں میں منگولیا کو امریکہ نے 23 دینا سور کی باقیات واپس کی ہیں۔
ان چیزوں میں پسٹکورس کی کھوپڑی اور پروٹوسیراٹاپس کا ڈھانچہ بھی شامل ہیں۔

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا ذریعہ
امریکہ کے کسٹم کے حکام کا کہنا ہے کہ ایلیورامس کی یہ نایاب کھوپڑی 7 کروڑ سال پرانی ہے اور یہ اس سامان کا حصہ تھی جو ایک فرانسیسی سوداگر ’ای بے‘ پر بیچنے کے لیے لایا تھا۔
2014 میں یہ نیو جرسی نیوارک بھیجے گئے تھے ۔ اس کے کاغذات میں دعوی کیا گیا کہ یہ چیزیں نقلیں ہیں اور فرانس سے لائی گئی ہیں لیکن بعد میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ باقیات منگولیا سے لائے گئے تھے اور اصلی تھے۔

،تصویر کا ذریعہ
منگولیا کے پاس ڈائنوسار کی باقیات دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔

،تصویر کا ذریعہ



