جرزی سے آخری برفانی دور کے قدیم پتھر دریافت

دنیا میں برف کا آخری دور ساڑھے 11 ہزار سال پہلے ختم ہوا تھا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندنیا میں برف کا آخری دور ساڑھے 11 ہزار سال پہلے ختم ہوا تھا

ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے برطانوی علاقے میں پہلی بار گذشتہ برفانی دور کے ایسے متعدد پتھر دریافت کیے ہیں جن پر نقوش بنائے گئے ہیں۔

یہ قدیم پتھر رودبارِ انگلستان کے جزائر میں شامل جزیرے جرزی پر تحقیق کے دوران ملے ہیں۔

<link type="page"><caption> ’گذشتہ برفانی دور کاربن ڈائی آکسائیڈ نے ختم کیا‘</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/science/2015/02/150212_oceans_carbon_dioxide_rwa" platform="highweb"/></link>

ماہرین کے مطابق ان کے ابتدائی تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ پتھروں پر بنائے گئے نقوش کم از کم 14 ہزار سال پرانے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ پتھر جزیرے پر ہزاروں برس پہلے ایک بڑی بستی کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

اگر یہ اندازے درست ثابت ہوئے تو یہاں بسنے والے افراد برف کے دور کے بعد شمال کی جانب اتنی دور رہنے والے پہلے انسانوں میں سے ہو سکتے ہیں۔

پتھروں پر بنائے گئے نقوش جرمنی اور فرانس میں اس دور کے آثارِ قدیمہ سے ملنے والے نقوش سے مماثلت رکھتے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ برطانیہ میں ایسے پتھر دریافت ہوئے ہیں۔

دنیا میں برف کا آخری دور ساڑھے 11 ہزار سال پہلے ختم ہوا تھا۔

خیال رہے کہ رواں برس ہی ایک تحقیق میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ سمندر کی تہہ سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ نے گذشتہ برفانی دور کا خاتمہ کیا تھا۔