دو نئے ٹی وی پینل: ایک کو لپیٹ لیں اور دوسرا شفاف

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنی ایل جی نے اعلان کیا ہے کہ وہ دو کاغذ جتنے پتلے ٹی وی پینل بنا رہی ہے جن میں سے ایک اتنا لچکدار ہے کہ اس کو لپیٹا جاسکتا ہے۔
ایل جی کے بقول اس لچکدار ٹی وی پینل کو جب لپیٹا جائے گا تو یہ تین سینٹی میٹر قطر کی ٹیوب بن جائے گی۔
ایل جی کا کہنا ہے کہ 2017 تک 60 انچ کا الٹرا روک ایبل ٹی وی مارکیٹ میں لے آئیں گے۔
ایل جی نے اس سال کے شروع میں اپنا پہلا لچکدار ٹی وی سیٹ تجارتی میلے پر پیش کیا تھا۔
ایل جی کے نئے لچکدار پینل کی روزولیوشن 1200x810 ہے اور اس کو تین سینٹی میٹر قطر کی ٹیوب میں لپیٹنے کے بعد بھی اس میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ایل جی نے کہا کہ اس ٹی وی پینل میں لچک اس لیے ممکن ہو سکی کہ اس میں پلاسٹک نہیں بلکہ پولیمائیڈ فلم استعمال کی گئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
ایل جی کی جانب سے دوسرا پینل شفاف ہے جس کی وجہ سے تصویر کی دھندلاہٹ میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
سٹف ڈاٹ ٹی وی کے آن لائن ڈپٹی ایڈیٹر سٹیون گریوز کا کہنا ہے: ’لچکدار سکرین ایک اہم ایجاد ہے۔ یہ باقی ٹی وی سیٹس سے زیادہ پائیدار ہو گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جلد ہی ایسی بہترین سکرینیں بنائی جائیں گی جس کا استعمال جہازوں میں بھی ہوگا۔ اس ٹیکنالوجی کے باعث ہم کئی نئی ایجادات دیکھ سکیں گے۔ سوچیں دس انچ کا آئی پیڈ جس کو آپ کھولیں تو اس کی سکرین 16 انچ کی ہو جائے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
وائرڈ رسالے کے پروڈکٹ ایڈیٹر جیریمی وائٹ کا کہنا ہے کہ ’ان لچکدار اور شفاف ٹی وی سکرینیں کی جب نمائش ہو تو یہ ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کریں گی۔‘

،تصویر کا ذریعہBBC World Service







