ہسپانوی پولیس کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ

،تصویر کا ذریعہOther
ہسپانیہ کی قومی پولیس کی ویب سائیٹ کو ’اینونِیمس‘(گمنام) نامی ہیکروں کے ایک گروپ نے کچھ دیر کے لیے غیر فعال کر دیا۔
پولیس کی ویب سائیٹ پر یہ حملہ ’اینونیمس‘ گروپ کے تین مرکزی ارکان کی گرفتاری کے جواب میں کیا گیا۔
ہیکروں نے پولیس کی ویب سائیٹ کو بارہ جون کو رات ساڑھے نو بجے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے غیر فعال کر دیا تھا۔ ہسپانوی حکام نے حملہ آوروں کا نام نہیں بتایا لیکن اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی ویب سائیٹ ایک گھنٹے کے لیے بند ہو گئی تھی۔
تاہم ’اینونیمس‘ گروپ سے وابستہ ایک ویب سائیٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ( distributed a denial of service attack) (DDoS) استعمال کیا تھا جو کسی ویب سائٹ پر اتنا زیادہ مواد بھیجتی ہے جس سے وہ ویب سائٹ بیٹھ جاتی ہے۔
ہسپانوی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ویب سائٹ کے خراب ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
ترجمان نے کہا کہ جب بہت سے لوگ ایک ویب سائٹ کو کھولنے کی کوشش کرتے ہیں وہ بیٹھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں کہہ سکتے کہ ان کی ویب سائٹ پر حملے کا ’اینونیمس‘ سے تعلق ہے۔
تاہم ’اینو نیمس‘ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا پولیس کے خلاف ’ڈی ڈی او ایس‘ حملہ جمعہ کو ان کے ان تین ارکان کی گرفتاری کا براہ راست رد عمل تھا جو مبینہ طور پر سائیبر سِول عدم تعاون تحریک کا حصہ تھے۔
’اینونیمس‘ نے کہا کہ ’ڈی ڈی او ایس‘ حملے پر امن احتجاج کا جائز طریقہ ہیں۔ اسی گروپ کے کچھ ارکان پر الزام ہے کہ انہوں نے ترکی میں انٹرنیٹ پر سنسرشپ کے جواب میں ترکی کی حکومت کچھ ویب سائٹوں کو بھی حملے کا نشانہ بنایا تھا۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
’اینونمیس‘ نے اس بات کی تردید کی کہ گرفتار کیے جانے والے تین ارکان ان کے مرکزی گروپ کے ارکان تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم میں کوئی مرکزی گروپ نہیں۔







