سبز سمندری کچھوے اور بلیک ٹپ ریف شارک: 2021 کی سمندری حیات کی بہترین تصاویر

گلاس فِش سے گھِرا سبز سمندری کچھوا

،تصویر کا ذریعہAimee Jan / Ocean Photography Awards

،تصویر کا کیپشنگلاس فِش سے گھِرا سبز سمندری کچھوا

اس برس کا بہترین اوشیئن یا بحری فوٹوگرار کا انعام ایمی جان نے اپنی اس تصویر کے لیے جیتا ہے جس میں ایک سبز سمندری کچھوا گلاس فِش کے جھرمٹ میں گھرا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یہ تصویر مغربی آسٹریلیا کی نِنگالوُ ریف میں لی گئی تھی۔

اوشینوگرافک میگزین کے زیر اہمتام منعقد ہونے والے اس مقابلے کا مقصد سمندر حسن اور اسے لاحق خطرات کو اجاگر کرنا ہے۔

گانٹ یعنی قاز سفید بڑی جسامت کا سفید بحری پرندہ

،تصویر کا ذریعہHENLEY SPIERS / Ocean Photography Awards

،تصویر کا کیپشنگانٹ یعنی قاز سفید بڑی جسامت کا سفید بحری پرندہ غوطہ لگاتے ہوئے

دوسرے نمبر پر ہینلی سپیئرز کی تصویر رہی جس میں سکاٹ لینڈ کے شیٹلینڈ آئلینڈز میں گانٹ یا قازِ سفید (بڑی جسامت والا سفید بحری پرندہ) سمندر میں غوطہ زن ہیں۔

ہاکس بِل کچھوے کا بچہ

،تصویر کا ذریعہMatty Smith / Ocean Photography Awards

،تصویر کا کیپشنہاکس بِل کچھوے کا بچہ گہرے سمندر کی جانب محو سفر

تیسرا انعام میٹی سمِتھ نے کی تصویر کو ملا جس میں ہاکس بِل نامی کچھوے کا بچہ پہلی مرتبہ سمندر کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بلیک ٹِپ ریف شارک اپنے پشتی فِن کو ڈوبتے سورج کے ساتھ ملاتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہRenee Capozzola / Ocean Photography Awards

،تصویر کا کیپشنبلیک ٹِپ ریف شارک اپنے پشتی فِن کو ڈوبتے سورج کے ساتھ ملاتے ہوئے

فیمیل ففٹی فینتھمز ایوارڈ لاس انجلس کی فوٹوگرافر اور بایولوجی کی ٹیچر رینی کوپوزولا نے جیتا۔ یہ انعامات کی نئی کیٹیگری ہے جو ولولے سے بھرپور خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے متعارف کروائی گئی ہے۔ انھیں یہ انعام ان کے پورٹفولیو کے لیے دیا گیا ہے جس کی ایک تصویر میں بلیک ٹِپ ریف شارک کی پشت پر موجود فِن فرنچ پولینیسیا میں ڈوبتے سورج کے ساتھ ایک لائن میں نظر آ رہا ہے۔

ینگ اوشیئن فوٹوگرافر آف دا اِیئر ایوارڈ ہنّا لی لیو نے اس تصویر کے لیے جیتا جس میں آسٹریلیا کے ہیرن آئی لینڈ کے شکاری پرندوں سے بھرے ہوئے آسمان تلے سبز سمندری کچھوے کا ایک بچہ سانس لینے کے لیے سمندر کی سطح پر آ رہا ہے۔

سبز سمندری کچھوے کا بچہ سانس لینے کے لیے سطح سمندر پر آتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہHannah Le Leu / Ocean Photography Awards

،تصویر کا کیپشنسبز سمندری کچھوے کا بچہ سانس لینے کے لیے سطح سمندر پر آتے ہوئے

لندن میں دریائے ٹیمز پر بنے ٹاور برِج کے ساتھ لگی نمائش 17 اکتوبر 2021 تک کھلی رہے گی۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔