پرندوں کی تصاویر کے عالمی مقابلے میں خوبصورت پرندوں کی کھینچی گئی دلکش تصاویر

ہر سال پرندوں کا عالمی تصویری مقابلہ قدرتی تنوع اور پرندوں کی خوبصورتی اجاگر کرنے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ سال 2021 میں اس مقابلے میں 22 ہزار سے زیادہ انٹریز بھیجی گئی تھی جن میں سے انعام جیتنے والی چند تصاویر پیش کی گئی ہے۔

عالمی تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہALEJANDRO PRIETO / BIRD PHOTOGRAPHER OF THE YEAR

،تصویر کا کیپشنامریکہ اور میکسیسکو کے درمیان سرحدی دیوار کے سامنے کھڑے ’روڈ رنر‘ نامی اس پرندے کی اس تصویر نے سال 2021 کے پرندوں کی تصاویر کے عالمی مقابلہ جیتا ہے۔ یہ تصویر میکسیکو کے فوٹوگرافر آلیجنڈرو پریتو نے کھینچی ہے۔ اس مقابلے میں کل 22 ہزار سے زیادہ انٹریز آئی تھیں
عالمی تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہLEVI FITZE / BIRD PHOTOGRAPHER OF THE YEAR

،تصویر کا کیپشنعلی الصبح سورج کے طلوع ہونے کے ساتھ ہی مرغے کی اس تصویر کو ایک 17 سالہ سوئس فوٹوگرافر لیوی فیٹز نے کھینچی ہے
عالمی تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہFELIPE FONCUEVA / BIRD PHOTOGRAPHER OF THE YEAR

،تصویر کا کیپشنیہ زیر سمندر تصویر ایک بھورے آبی پرندے کی ہے جو ماہی گیروں کی جانب سے چھوڑی گئی چھوٹی مچھلیوں کو اپنی خوراک بنانے کے لیے غوطہ لگا رہا ہے۔ اس تصویر کو کوسٹا ریکا کی ساحل پر سپین سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر فلپی فوکیوا نے کھینچا ہے
عالمی تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہJONAS CLASSON / BIRD PHOTOGRAPHER OF THE YEAR

،تصویر کا کیپشنسویڈن کے جنگلات میں پورے چاند کی رات میں شکار پر جھپٹنے کے لیے تیار اس الو کی تصویر جونس کلاسون نے کھینچی ہے
عالمی تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہKATHRYN COOPER / BIRD PHOTOGRAPHER OF THE YEAR

،تصویر کا کیپشنبرطانیہ میں ہر سال نومبر سے مارچ کے دوران ہزاروں مینائیں یا سٹارلنگ پرندے یارکشائر وائلڈ لائف پارک ہجرت کر کے آتے ہیں۔ ایسے ہی ایک لمحے کو برطانیہ کے کیتھرین کوپر نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ پرندوں کی غولوں میں پرواز کو ایسے کیمرے میں قید کرنا چاہتے تھے جس سے پانی کے بہاؤ کا گمان ہو
عالمی تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہJOSHUA GALICKI / BIRD PHOTOGRAPHER OF THE YEAR

،تصویر کا کیپشنوسطی امریکہ کے جنگلات میں لی گئی یہ تصویر ایک گانے والے پرندے کی ہے جو حال ہی میں شمال مغربی امریکہ سے ایک لمبی اڑان کے بعد ہجرت کر کے آیا ہے۔ یہ تصویر امریکی فوٹو گرافی جوشوا گالیکی نے لی ہے
عالمی تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہRAFAEL ARMADA / BIRD PHOTOGRAPHER OF THE YEAR

،تصویر کا کیپشنپینگوئن کے ساحل پر کھڑے اس عکس کی تصویر رافیل ارمادا نے کھینچی ہے، جنھیں تصاویر میں باریکی بینی کی کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ ملا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ انھیں قدرت میں سب سے زیادہ عکس پسند ہیں کیونکہ روشنی جب پانی سے ٹکراتی ہے تو حیران کن رنگ بکھیرتی ہے
عالمی تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہMOUSAM RAY / BIRD PHOTOGRAPHER OF THE YEAR

،تصویر کا کیپشنیہ تصویر انڈیا کی ریاست مغربی بنگال کی علاقے چوچ بہار میں لی گئی ہے جس میں ایک گرم شام کو ایک مادہ کرمسن سن برڈ کیلے کے پھول سے رس پینے کے بعد اس پر پڑے پانی سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔ اس تصویر کو موسم رائے نے کھینچا ہے
عالمی تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہKEVIN MORGANS / BIRD PHOTOGRAPHER OF THE YEAR

،تصویر کا کیپشنیہ تصویر برطانیہ کے ایک باغ میں کھینچی گئی ہے جس میں شام کے وقت سورج کی سنہری کرنیں اڑان کی تیاری کرتے ایک پرندے پر مزید نمایاں کر رہی ہے۔ یہ تصویر برطانوی فوٹوگرافر کیون مورگن نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کی۔ اس تصویر کو پورٹفلیو کی کیٹیگری میں ایوارڈ دیا گیا ہے
عالمی تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہTZAHI FINKELSTEIN/ BIRD PHOTOGRAPHER OF THE YEAR

،تصویر کا کیپشنکامن سوئفٹ نامی پرندہ اپنی تیز پرواز کی وجہ سے جانا جاتا ہے، ان کی خوراک زیادہ تر اڑنے والے چھوٹے کیڑے ہوتے ہیں جس کے بعد انھیں کچھ دیر بعد پانی پینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ دوران پرواز ان کی تصاویر اتارنا ایک کٹھن کام ہے۔ اسرائیل سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر تزاہی فنکلسٹین نے ایسے ہی ایک لمحے کو قید کیا ہے
عالمی تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہRENATO GRANIERI / BIRD PHOTOGRAPHER OF THE YEAR

،تصویر کا کیپشنبراعظم انٹارٹیکا کے ایک بڑے گلیشیئر پر بیٹھے اکیلے پنگوئین کی اس فوٹو کو برطانیہ کے روناٹو گرانیری نے لیا ہے
عالمی تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہPAOLO CROCETTA / BIRD PHOTOGRAPHER OF THE YEAR

،تصویر کا کیپشنشمالی اٹلی کے ایک پل پر بیٹھے جنگلی کبوتروں کا فوٹوگرافر پاؤلو کروسیٹا کے لیے ایک خوبصورت پوز جن میں ان کے پروں کے رنگ اور آنکھوں کی دلکشی نمایاں ہے
عالمی تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہTHOMAS EASTERBROOK / BIRD PHOTOGRAPHER OF THE YEAR

،تصویر کا کیپشنیہ فوٹو برطانیہ کے تھامس ایسٹربروک نے ایک چھٹی کے دن کھینچی تھی۔ وہ سیفوک میں سٹارلنگ پرندوں کی غول میں پرواز دیکھنے گئے تھے۔ جیسے ہی یہ پرواز شروع ہوئی اسی وقت ایک باز ان پر جھپٹا، اس ڈرامائی منظر کو انھوں نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔ اس تصویر کو سلور کیٹیگری میں ایوارڈ دیا گیا ہے