گلاپاگاس تصویری مقابلہ برائے سال 2017 اور مقابلہ جیتنے والی تصاویر

گلاپاگاس کنزرویشن ٹرسٹ نے اپنے 2017 کے سالانہ تصویری مقابلےجیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس مقابلے میں فوٹوگرافروں نے گلاپاگاس کے جزائر کی قدرتی خوبصورتی اور یہاں موجود جانورں کی تصویر کشی کی ہے۔

گلاپاگاس

،تصویر کا ذریعہMcKenna Paulley/ Galapagos Conservation Trust

،تصویر کا کیپشنمیکینا پاؤلی کی کھینچی گئی یہ تصویر اس مقابلے کے بہترین تصویر قرار پائی ہے۔ اس میں ایک سٹارم پیٹرل نسل کا پرندہ پانی پر چلتے ہوئے اپنے لیے خوراک ڈھونڈ رہا ہے۔
گالاپاگوس

،تصویر کا ذریعہCarlos Cuenca Solana / GCT

،تصویر کا کیپشناس مقابلے چار مختلف زمروں میں انعامات دیے گئے ہیں۔ کارلوس کؤینکا سولانا نے جانوروں کی تصویر کشی کے زمرے میں پہلا انعام اس تصویر پر حاصل کیا اور اس مقابلے میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
گالاپاگوس

،تصویر کا ذریعہAndres Eduardo Paredes Buenaño/ GCT

،تصویر کا کیپشنسیمپرے انجلیٹو سکستھ گلاپاگاس جزائر میں سے ایک سان کرسٹوبال جزیرے کے ساحل پر ریت میں دھنسی کشتی ہے۔ فوٹوگرافر آندریس بیونانو کی کھینچی گئی اس تصویر کو مقابلے میں تیسرا انعام ملا۔
گالاپاگوس

،تصویر کا ذریعہIvan Dario Vasquezala/ GCT

،تصویر کا کیپشنفوٹوگرافر ایوان داریو واسکؤزیلا نے گریٹ بلو ہیرون نامی نسل کے پرندے کی شکار کرتے ہوئے تصویر بنائی جس نے جانوروں کے رویے کے زمرے میں پہلا انعام حاصل کیا۔
گالاپاگوس

،تصویر کا ذریعہJames Robins/ Galapagos Conservation Trust

،تصویر کا کیپشنجیمز رابن کی لی گئی ماکنگ برڈ کی تصویر نے اسی زمرے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
گالاپاگوس

،تصویر کا ذریعہSheri Vandermolen/ Galapagos Conservation Trust

،تصویر کا کیپشنشیری وانڈرمولین نے ساؤتھ پلازہ جزیرے پر لینڈ اگوانا کی تصویر لی جسے جانوروں کی تصویر کشی کے زمرے میں دوسرا انعام ملا۔
گالاپاگوس

،تصویر کا ذریعہEric Williams/ Galapagos Conservation Trust

،تصویر کا کیپشنایرک ولیمز کو نباتیات کے زمرے میں پہلا انعام اس تصویر پر ملا جس میں انھوں نے کیکٹس کے پودے پر سورج کی روشنی کی تصویر کشی کی۔
گالاپاگوس

،تصویر کا ذریعہNicole Aherron/ Galapagos Conservation Trust

،تصویر کا کیپشناسی زمرے میں نکول آہیرون کی لی گئی گل بہار کے درخت کی تصویر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
گالاپاگوس

،تصویر کا ذریعہEric Williams/ Galapagos Conservation Trust

،تصویر کا کیپشنایرک ولیمز کی ایک اور تصویر کو قدرتی مناظر کے زمرے میں پہلا انعام ملا جس میں انھوں نے ککر راک نامی چٹان کی تصویر لی۔
گالاپاگوس

،تصویر کا ذریعہCharlotte Brett/ Galapagos Conservation Trust

،تصویر کا کیپشنموسقیرا جزیرے پر صبح کے وقت کی لی گئی اس تصویر کو قدرتی مناظر کے زمرے میں دوسرا انعام ملا اور اس کی فوٹوگرافر شارلوٹ بریٹ ہیں۔
گالاپاگوس

،تصویر کا ذریعہCarlos Cuenca Solana/ Galapagos Conservation Trust

،تصویر کا کیپشنمیرین اگوانا کی یہ تصویر کارلوس کؤینکا سولانا نے کھینچی۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.