ٹوئٹر کے شریک بانی اور سی ای او جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ ہیک

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ہیکروں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا ہے۔
ایک گروپ نے خود کو چکلنگ سکواڈ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیک ڈورسی کے اکاؤنٹ ہیک کرنے کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے۔
واضح رہے کہ اس اکاؤنٹ جس کے 40 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں نے ٹویٹ کیا جس میں تقریباً 15 منٹ تک انتہائی اشتعال انگیز اور نسل پرستانہ تبصرے ہوئے۔
ٹوئٹر نے بعد میں اس بات کی تصدیق کی اس نے اکاؤنٹ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹوئٹر انتظامیہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ’اکاؤنٹ اب محفوظ ہے اور اس بات کا کوئی اشارہ نہیں کہ ٹوئٹر کے سسٹمز سے سمجھوتہ کیا گیا ہے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق کچھ نے @ جیک اکاؤنٹ کے ذریعے پیغامات براہ راست پوسٹ کیے جبکہ دوسروں نے دوسرے اکاؤنٹس سے یہ پیغامات ری ٹویٹ کیے، ن، کا لفظ کا استعمال کیا اور ہولو کاسٹ کے حوالے سے اینٹی سیمیٹک تبصرے کیے۔
ایک پوسٹ کے مطابق سوشل میڈیا کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز میں بم تھا۔
واضح رہے کہ چکلنگ سکواڈ نے حال ہی میں ہائی پروفائل ٹوئٹر اکاؤنٹس پر متعدد حملوں کا سہرا لیا ہے جس میں بیوٹی ولاگر جیمز چارلس اور یو ٹیوب کی شخصیت ڈیسمونڈ اموفا سے تعلق رکھنے والا ایک اکاؤنٹ ہے، جسے @ ایٹکا کے نام سے جانا جاتا ہے جنھوں نے اس سال کے شروع میں بظاہر خود کشی کر لی تھی۔
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ہیکروں نے کس طرح جیک ڈورسے کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی۔
جیک ڈورسی کے لیے یہ ایک شرمناک واقعہ ہے اور بہت سے سکیورٹی ماہرین نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ کیا ان لوگوں کو، سب لوگوں میں سے، اس طرح کے حملے کو روکنے کے لیے مناسب تحفظ حاصل کرنا چاہیے تھا۔








