آئی فون 7 کے باعث ایپل کو پھر سے منافع

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو آئی فون سیون کی فروخت کے بعد اپنی پہلی سہ ماہی میں اب تک کا سب سے زیادہ منافع ہوا ہے۔
آئی فون 7 کی ریلیز کے بعد سے ایپل کی کل فروخت سات کروڑ 84 لاکھ ڈالر ہے جو گذشتہ برس اسی دورانیے کی فروخت سے تین فیصد زیادہ ہے۔
چیف ایگزیکٹو ٹِم کُک کا کہنا تھا کہ ’ہم نے گذشہ عرصے سے زیادہ آئی فون فروخت کیے ہیں۔‘
اسی عرصے میں ایپل کے میک، ایپل واچ اور سروس کی مد میں بھی منافع کے نئے ریکارڈز بنے۔
ان نتائج کے سامنے آنے کے بعد ایپل کے حصص میں بھی تین فیصد اضافہ ہوا۔
ٹِم کُک کا کہنا ہے کہ ’ہم یہ بتاتے ہوئے کافی پر جوش ہیں کہ ہماری سہ ماہی نتائج کے مطابق یہ ایپل کا سب سے زیادہ منافع ہے اور متعدد ریکارڈ بھی ٹوٹے ہیں۔‘
ایپل کو مارکیٹ میں دوسری مصنوعات بالخصوص چینی حریف کے ساتھ مقابلے کی وجہ سے لگاتار تین سہ ماہیوں میں نقصان اٹھانا پڑا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہReuters
ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹِم کُک کا کہنا تھا اس سہ ماہی میں آئی فون 7 پلس کی فروخت کافی زیادہ رہی۔
آی فون 7 کے ماڈلز ستمبر میں ریلیز ہوئے جس میں پہلے سے بہتر کیمرہ تھا تاہم اس میں روایتی ہیڈ فون ساکٹ نہیں تھا۔
ایپل کا کہنا تھا کہ اس نے 31 دسمبر تک تین ماہ کے عرصے میں سات کروڑ 83 لاکھ آئی فون فروخت کیے جبکہ گذشتہ سال سات کروڑ 48 لاکھ کی فروخت ہوئی تھی۔
ایپل کے مطابق آئی فونز کی فروخت سے 54.3 ارب ڈالر کا منافع ہوا ، 7.2 ارب ڈالر میک، 5.4 ارب ڈالر آئی پیڈ اور چار ارب ڈالر کا منافع دیگر مصنوعات کی فروخت سے ہوا۔









