مصر: فوجی سربراہ کی مظاہروں کی کال

مصری فوج کے سربراہ ابو الفتح السیسی نے مصری عوام سے کہا ہے کہ وہ جمعہ کے روز سڑکوں پر نکل کو فوج کو ’دہشتگردی اور تشدد‘ سے نمٹنے کا اختیار دیں۔

مصر میں تین جولائی کو صدر مرسی کو معزول کیے جانے کے بعد سے اخوان المسلمین کے حامی ملک بھر میں مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

محمد مرسی کی معزولی کے بعد ہونے والے احتجاج اب تک ساٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ عوام کو تشدد پر آمادہ نہیں کر رہے بلکہ وہ قومی مصالحت چاہتے ہیں۔