مصری فوج کا اڑتالیس گھنٹے کا الٹی میٹم

مصری فوج نے ملک میں جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے سیاسی مخالفین کو اڑتالیس گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا ہے۔

فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر فریقین نے اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں اپنے معاملات حل نہ کیے تو فوج ایک ’روڈ میپ‘ پیش کرے گی۔

مصر میں صدر محمد مرسی کے اقتدار کے ایک سال مکمل پر لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل ان کے اقتدار سے علیحدگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔