BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 February, 2009, 06:55 GMT 11:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آنے والا سال مشکل ہو گا: امریکہ
افغانستان میں فوج
امریکہ مزید سترہ ہزار فوجی افغانستان بھیج رہا ہے
امریکہ نے اپنے اتحادیوں سے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان سے جنگ کے لیے اپنے زیادہ فوجی بھیجیں۔

یہ بات امریکہ کے وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے پولینڈ میں نیٹو کے اجلاس سے قبل کہی ہے۔

دریں اثناء افغانستان میں امریکہ کے اعلیٰ کمانڈر نے پیشن گوئی کی ہے کہ آنے والا سال ’مشکل‘ ہو گا۔

جنرل ڈیوڈ میکرنن نے یہ بات امریکی صدر باراک اوباما کے اس اعلان کے بعد کہی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ افغانستان میں مزید 17,000 امریکی فوجی تعینات کریں گے۔

تم بھی کچھ کرو
 امریکی انتظامیہ افغانستان میں مزید ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار ہے لیکن یہ توقعات واضح ہیں کہ اتحادیوں کو بھی مزید کچھ کرنا چاہیئے
رابرٹ گیٹس

صدر اوباما نے کہا تھا کہ امریکی فوجی عراق جانے والے تھے لیکن ’انتہائی ضروری ضروریات‘ کی وجہ سے ان کو دوسری جگہ بھیجا جا رہا ہے۔

اس طرح اب افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 50,000 تک پہنچ جائے گی۔

رابرٹ گیٹس نے کہا کہ ’امریکی انتظامیہ افغانستان میں مزید ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار ہے لیکن یہ توقعات واضح ہیں کہ اتحادیوں کو بھی مزید کچھ کرنا چاہیئے۔‘

وہ پولینڈ کے شہر کراکاؤ میں نیٹو کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

اسی بارے میں
کابل حملوں میں انیس ہلاک
11 February, 2009 | آس پاس
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد