مزید اطالوی فوج افغانستان جائے گی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ اطالوی حکومت نے افغانستان میں مزید آٹھ سو فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان فوجیوں کی تعیناتی کے بعد افغانستان میں تعینات اطالوی فوجیوں کی تعداد دو ہزار آٹھ سو ہو جائے گی۔ خیال رہے کہ امریکہ کے نئے صدر باراک اوبامہ نے اٹلی سمیت دیگر نیٹو ممالک سے کہا تھا کہ وہ افغانستان میں موجود نیٹو فوج میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھائیں۔ اطالوی افواج افغانستان میں پولیس کی تربیت اور اس طرح کے دیگر کاموں میں مصروف ہے جن میں شہری آبادی کو معاشی امداد فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ خیال رہے کہ اٹلی نے گزشتہ برس جنوبی عراق سے اپنے دو ہزار امن فوجی واپس بلا لیے تھے۔ مشرقِ وسطٰی میں تعیناتی کے دوران مختلف واقعات میں اٹلی کے بیس فوجی ہلاک ہوئے تھے۔عراق سے فوج نکالنے کے بعد اب اٹلی کے فوجی لبنان میں اقوامِ متحدہ کی امن فوج کا حصہ ہیں۔ | اسی بارے میں افغانستان، نیٹواور امریکہ میں تفریق27 January, 2009 | آس پاس ’افغانستان، عراق پر مشکل فیصلے‘29 January, 2009 | آس پاس نئے روسی منصوبے پر نیٹو کی تشویش31 January, 2009 | آس پاس ارزگان:خودکش حملہ، اکیس ہلاک 02 February, 2009 | آس پاس ’دنیا کی سب سے کمزور حکومت‘ 03 February, 2009 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||