عراقی انتخابات: سکیورٹی سخت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں سنچیر کو صوبائی کونسلوں کے لۓ بلدیاتی انتخابات میں ڈیڑھ کروڑ افراد ووٹ ڈالیں گے۔ اس موقع پر انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران چودہ ہزار امیدواروں میں آٹھ امیدواروں کو قتل کیا گیا۔ سن دوہزار پانچ کے بعد یہ پہلے انتخابات ہیں اور اگر یہ انتخابات بغیر کسی رکاوٹ کےانجام کو پہنچتے ہیں تو یہ حالات کی بہتری کی علامت سمجھے جائیں گے اور امریکی فوج کے انخلا کے لۓ راستہ ہموار کرسکتے ہیں۔ دو برس پہلے عراق میں شدید ترین فرقہ وارانہ فسادات کے دوران حالات انتہائی ابتر ہوگۓ تھے مگر امریکی فوج کی مزید کمک پہنچنے کے بعد حالات میں کچھ بہتری آئی تھی۔ سنی فرقے سے وابستہ لوگوں نےدوہزار پانچ کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا مگر آج کی پولنگ میں ان کی شمولیت متوقع ہے۔ ملک میں عام انتخابات اس برس کے آخر میں ہوں گے۔ عراق میں اقوام متحدہ کے نمائندے سٹافن دی مستورہ نے کہاہے کہ صاف وشفاف انتخابات کرانے کے لۓ ان کے ادارے نےکافی اہم اقدامات کۓ ہیں اور فراڈ اور دھاندلی کو روکنے کے لۓ نئ ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے، بیلٹ پرچوں پر ایک خصوصی مہر لگا دی گی ہے جبکہ بیلٹ مختلف رنگ کے بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تین لاکھ مبصر پولنگ حلقوں کا دورہ کریں گے۔ یہ خیال عام ہے کہ شعیہ فرقے کے لوگ بڑی مذہبی جماعتوں کے برعکس آج قوم پرستوں یا سیکولر سیاست دانوں کو ووٹ دیں گے۔ |
اسی بارے میں ’افغانستان، عراق پر مشکل فیصلے‘29 January, 2009 | آس پاس عراق:غیرملکی فوجیوں کو اجازت24 December, 2008 | آس پاس بلیک واٹر کو عراق سے نکالیں: رپورٹ18 December, 2008 | آس پاس کرکوک دھماکہ: 47 ہلاک 102زخمی11 December, 2008 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||