سری لنکا: فوجی پیش قدمی جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کی فوج نے کہا ہے کہ ملک کے شمال میں تامل باغیوں کے خلاف اس کی پیشقدمی جاری ہے اور باغیوں کے کئی ٹھکانے اس کے قبضے میں آ چکے ہیں۔ بی بی سی ایک نامہ نگار نے علاقے کا دورہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ تشدد کی وجہ سے عام شہریوں نے بڑی تعداد میں نقل مکانی کر لی ہے اور دیہات ویران ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فرنٹ لائن سے اب بھی توپوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ اقوام متحدہ اب تک سینکڑوں زخمیوں کو متاثرہ علاقے سے نکال چکی ہے۔ جبکہ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا ہے کہ صورتحال انتہائی خراب ہے اور عام شہریوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے اور خوراک فراہم کرنے کے لیے مزید امدادی قافلوں کی ضرورت ہے۔ تاہم سری لنکا کے وزیر دفاع گوتابھایا راجا پاکسے نے گزشتہ روز بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان خبروں کی تردید کی تھی کہ علاقے میں بہت بڑا انسانی بحران پیدا ہو رہا ہے یا لڑائی میں عام شہری مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امدادی ادارے بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔ مگر اقوام متحدہ کے ترجمان گورڈن ویئس نے بی بی سی کو بتایا کہ عالمی ادارے کے عملے نے خود درجنوں لاشیں دیکھی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگ کی وجہ سے ڈھائی لاکھ کے قریب شہری چھوٹے چھوٹے مقامات میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ حکام مقامی صحافیوں کو ان لوگوں سے بات نہیں کرنے دے رہے ہیں جنہیں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں سے نکالا گیا ہے۔
حالیہ فوجی آپریشن کے دوران سرکاری فورسز نے باغیوں کے زیر اثر بڑے علاقے پر قبضہ اور باغیوں کو زبردست نقصان پہنچانے کا دعوٰی کیا ہے۔ حقوق انسانی کی تنظیموں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومین رائٹس واچ نے عام شہریوں کی حالتِ زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور باغیوں، دونوں کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ حکومت نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے تامل باغیوں کو اپنی صفیں پھر سے آراستہ کرنے کا موقع ملے گا۔ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد باغیوں کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کرنا ہے اور سرکاری فوجیں پسپائی اختیار کرتے باغیوں پر آخری ضرب لگانے کے قریب ہیں۔ | اسی بارے میں سری لنکا: کوئی انسانی بحران نہیں28 January, 2009 | آس پاس سری لنکن فوج:’ملے تیوو پر قبضہ‘26 January, 2009 | آس پاس خانہ جنگی خاتمے کے قریب: جنرل25 January, 2009 | آس پاس ’باغیوں کےآخری گڑھ پرفوج کاقبضہ‘25 January, 2009 | آس پاس کولمبو میں ایک اور مدیر پر حملہ23 January, 2009 | آس پاس شمالی سری لنکا میں لڑائی 17 January, 2009 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||