کولمبو میں ایک اور مدیر پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا میں صحافیوں پر حملے کے تازہ واقعے میں کولمبو میں ایک ہفتہ وار اخبار کے مدیر اور ان کی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ’رویرا ویکلی‘ نامی اخبار کے رپورٹرز کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے ان کے اخبار کے مدیر اپالی ٹیناکون کی گاڑی کو روکا اور ان پر لوہے کے ڈنڈوں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں اپالی کی پیشانی اور ہاتھوں پر زخم آئے جبکہ ان کی اہلیہ بھی زخمی ہوئیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق اپالی اور ان کی اہلیہ کو لگنے والے زخم خطرناک نہیں تھے اور وہ جلد ہی صحت یاب ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ دو ہفتے قبل نامعلوم افراد نے کولمبو میں ہی سری لنکا کے ایک اہم اخبار ’سنڈے لیڈر‘ کے مدیر اور حکومت کے ناقد لسانتھا وکرما تنگے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ لسانتھا وکرما تنگے نے اپنے قتل سے قبل لکھے جانے والے ایک اداریے میں اپنے قتل کی صورت میں سری لنکن حکومت کو اس کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ ایمنٹسی انٹرنیشنل نے گزشتہ برس نومبر میں اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ سنہ 2006 سے اس وقت تک سری لنکا میں ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے کم از کم دس افراد کو موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے۔ |
اسی بارے میں قتل سے سیاسی فائدہ اٹھانے کا الزام13 January, 2009 | آس پاس صحافی کا جنازہ، ہزاروں شریک12 January, 2009 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||