میچل، محمود عباس سے ملیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشرق وسطٰی کے لیے صدر باراک اوباما کے نامزد کردہ خصوصی ایلچی جارج میچل فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ وہ فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے لیکن حماس کے رہنماؤں سے ملاقات نہیں کریں گے جس کی غزہ میں حکومت ہے۔ اس سے قبل وہ اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ سے ملے اور اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی برقرار رہے۔ واضح رہے کہ میچل اس سے قبل قاہرہ اور یروشلم کا بھی دورہ کر چکے ہیں۔ میچل کا کہنا تھا کہ ان کا دورہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ امریکہ امن چاہتا ہے۔ لیکن میچل کی آمد کے کچھ دیر بعد ہی شدت پسندوں نے اسرائیل میں راکٹ داغے اور اسرائیلی جنگی جہازوں نے دھات بنانے والی فیکٹری پر بمباری کی۔ امریکی ایلچی نے واشنگٹن کے دو ریاستی حل یعنی اسرائیل اور فلسطینی ریاستوں کے قیام پر زور دیا۔ لیکن بی بی سی نامہ نگار بیتھنی بیل کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کا موقف ہے کہ وعدوں کو عملی جامہ لد پہنایا جائے۔ میچل نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا ’وزیر اعظم اور میں نے جنگ بندی کی مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر بات چیت کی اور حملوں کے بند کرنے، سمگلنگ روکنے اور سرحدیں کھولنے پر بھی بات کی۔‘ نئے امریکی صدر باراک اوباما نے گزشتہ ہفتے ہی جارج میچل کو مشرقِ وسطی کے لیے امریکی ایلچی مقرر کیا ہے۔ اسرائیل جانے سے قبل جارج میچل قاہرہ گئے جہاں انہوں نے مصر کے صدر حسنی مبارک سے بات چیت کی۔ صدر حسنی مبارک حماس اور اسرائیل کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ | اسی بارے میں غزہ میں تشدد، میچل اسرائیل میں28 January, 2009 | آس پاس غزہ میں پھر فضائی حملہ27 January, 2009 | آس پاس ’غیر جانبداری متاثر ہوگی‘26 January, 2009 | آس پاس غزہ امداد کی اپیل نشرنہ کرنےکا فیصلہ24 January, 2009 | آس پاس ’غزہ کے حالات گمان سے بھی ابتر‘23 January, 2009 | آس پاس اوباما کے نامزد کردہ ایلچی کون؟23 January, 2009 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||