غزہ میں پھر فضائی حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج نے فضائی حملہ کیا ہے جس میں ایک اطلاع کے مطابق حماس نے کہا ہے کہ اس کے ایک رہنما زخمی ہوئے ہیں۔ جنوبی غزہ میں یونس خان کیمپ کے قریب شدید جھڑپوں کی اطلاع ہے اور بہت سے لوگ گھروں کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ اس واقعے سے قبل غزہ کی پٹی کے قریب ایک زور دار دھماکے میں ایک اسرائیلی فوجی اور ایک فلسطینی ہلاک اور کئی اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے اس دھماکے میں اپنے ایک فوجی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں فوج کی ایک گشتی پارٹی کو غزہ کی پٹی کے قریب كيسوفيم کی سرحدی چوکی کے نذدیک نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دھماکہ اسرائیل کی سرحد کے اندر نصب کسی بم سے ہوا۔ اسرائیل نے کئی گھنٹے بعد اس دھماکے میں اپنے ایک فوجی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔ فلسطینی طبی عملے کے مطابق فائرنگ میں ایک فلسطینی کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ فلسطین کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی دھماکوں، فائرنگ اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی آوازیں سنی ہیں۔ غزہ میں دس دن قبل ہونے والی جنگ بندی کے بعد یہ پہلا پرتشدد واقع ہے۔ اس واقع کی تفصیلات ابھی معلوم نہیں ہو سکیں تاہم اطلاعات کے مطابق دھماکے کے وقت ایک مسلح گروہ کو سرحد کے قریب دیکھا گیا تھا۔ غزہ پر تین ہفتوں تک جاری رہنے والی اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران تیرہ اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے جن میں سے تین فوجی اپنی فوج کی طرف سے ہی چلائے جانے والے گولے کا نشانہ بن گئے تھے۔ | اسی بارے میں ’اسرائیلی فوج کے لیے ریاستی تحفظ‘26 January, 2009 | آس پاس ’غیر جانبداری متاثر ہوگی‘26 January, 2009 | آس پاس حماس’جنگ بندی بات چیت پر تیار‘25 January, 2009 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||