BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 21 January, 2009, 07:02 GMT 12:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غزہ: اسرائیلی فوج کا انخلا مکمل
غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک اندازے کے مطابق ایک اعشاریہ نو ارب ڈالر درکار ہیں

اسرائیل نے بدھ کو غزہ سے اپنی فوجوں کے انخلاء کو مکمل کر لیا ہے تاہم غزہ کے چاروں طرف اسرائیلی فوج کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے موجود رہے گی۔

اسرائیل فوج کے غزہ سے انخلاء کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کے جاسوس طیارے غزہ کی فضائی نگرانی جاری رکھیں گے اور اسرائیل بحریہ بھی غزہ کے ساحلوں کی کڑی نگرانی کرتی رہے گی۔

قبل ازیں اقوام متحدہ کے ایک امدادی ادارے کے سربراہ جون ہومز نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے تمام سرحدی راستے کھول دیئے جائیں۔

انہوں نے اسرائیل سے تمام سرحدی راستے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان راستوں کے کھولے جانے سے اشیاء ضرورت کی آزدانہ نقل و حمل میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر تعمیراتی ساز و سامان کو غزہ تک پہنچانے میں رکاوٹیں پیش آئیں تو تعمیر نو کا کام شروع نہیں کیا جا سکے گا۔

فلسطینی گروپ حماس اور اسرائیل کے درمیان اتوار کو طے پانے والے عارضی جنگ بندی کے معاہدے میں غزہ اور اسرائیل کے درمیان سرحدی چوکیاں کھولنے سے متعلق کوئی شق شامل نہیں تھی۔ یہ سرحدی چوکیاں اسرائیلی فوج کے سخت کنٹرول میں ہیں۔

جون ہومز نے کہا کہ امدادی کام کرنے والے اقوام متحدہ کے عملے کو اسرائیل کی طرف سے سرکاری اجازت حاصل ہونے کے باوجود غزہ میں داخل ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے غزہ کےدورے پر وہاں بائیس دن تک اسرائیل کی مسلسل بمباری سے ہونے والے وسیع جانی اور مالی نقصان پر صدمے اور رنج کا اظہار کیا تھا۔

بان کی مون نے غزہ میں اقوام متحدہ کے احاطے پر حملے کی مکمل تحقیقات اور اس کو نشانہ بنانے والے ذمہ دار فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

رفاعغزہ:عینی شاہد
غزہ کی کہانی بی بی سی نامہ نگار کی زبانی
جائز یا ناجائز؟
اسرائیلی اس جنگ کو بقا کی جنگ کہتے ہیں
اوسلو سے غزہ تک
پندرہ برس سے جاری امن کی کوشش ناکام کیوں؟
غزہ احتجاجغزہ آپریشن، تصاویر
غزہ: آپریشن کا اٹھارواں دن، تصاویر
زخمی بچیغزہ پر غضب
فوجی کارروائی، مظاہرے اور غزہ کے مظلوم
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد